بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 27/10/2026 |
دارالافتاء
پائریٹڈ کتابوں کی خرید وفرخت
سوال
آج کل بازار میں انگریزی کی پائریٹڈکتابیں فروخت کی جاتی ہیں تو کیا ان کتابوں کا خریدنا جائز ہے یا نہیں ؟اور اگر جائز نہیں تو جو کتابیں خریدی گئی ہیں ان کا کیا کیا جائے؟
جواب
واضح رہے کہ جو شخص کسی کتاب کی تصنیف یا تالیف کرے تو اس کو اس بات کا حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنے لیے حق طباعت کو محفوظ کرکےاپنی تصنیف کردہ کتاب سےنفع حاصل کرے،اورباقی لوگوں پر اس کی نشرواشاعت کی پابندی لگادے۔ مؤلف يا ناشر اس حق كا مالك ہے اور مالک کو اپنی ملکیت میں ہر طرح کی پابندی لگانے کا اختیارہے ۔ موجودہ دور میں حق طباعت کے ساتھ مال جیسا معاملہ کیا جاتا ہے،اور اس کی خرید وفروخت ہوتی ہے ،اس لیے مؤلف یا ناشر کی اجازت کے بغیر ان کی کتابوں کو چھاپنا ،اور فروخت کرناجائز نہیں ،تاہم وہ کتابیں جن کے مؤلفین نےحق طباعت کو اپنے لیے محفوظ نہ کیا ہوتوایسی کتابوں کومؤلفین کی اجازت کے بغیر چھاپنااور خریدنا جائز ہے، البتہ جہاں تک ان کی خریداری کی بات ہے تو اگر خریدار کو اس بات کا علم ہو کہ یہ کتابیں بغیر اجازت کےچھاپی گئی ہیں تو ان کتابوں کے خریدنے سےاجتناب کیا جائےاور اگر معلوم نہ ہو تو پھر خریدنےکی گنجائش ہے۔
لہذا صورت مسئولہ کےمطابق اگر خریدارکوعلم ہوکہ یہ پائریٹڈ کتابیں ہیں توایسی کتابوں کو نہ خریدے،اور اگر اس بات کا علم نہ ہو تو پھر خریدنےمیں کوئی حرج نہیں ،نیز جو کتابیں خریدی گئی ہیں ان کواستعمال کرسکتے ہیں،استعمال میں کوئی حرج نہیں۔
عن أنس بن مالك،أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «لا يحل مال امرئ مسلم إلا بطيب نفسه» (سنن الدارقطني،كتاب البيوع،ج:3،ص:22)
لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي.(رد المحتارعلى الدر المختار،كتاب الحدود،باب التعزير،ج:6،ص:106)
المراد بالمال ما يميل إليه الطبع ويمكن ادخاره لوقت الحاجة، والمالية تثبت بتمول الناس كافة أو بعضهم، والتقوم يثبت بها وبإباحة الانتفاع به شرعا.(ردالمحتارعلى الدر المختار،كتاب البيوع،مطلب في تعريف المال، ج:7،ص:10)
فكل عين قائمة يغلب على ظنه أنهم أخذوها من الغير بالظلم وباعوها في السوق فإنه لا ينبغي أن يشتري ذلك وإن تداولتها الأيدي. (الفتاوى الهندية،كتاب الكراهية،الباب الخامس والعشرون،ج:5،ص:420)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 330
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 247
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 903
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 456
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 577
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 497
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 478
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 325
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1201
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 389
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں