بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
رضاعى بھائى كے ساتھ ایک گھر میں رہنا
سوال
میں ایک 34 سالہ بیوہ ہوں، میں نے اپنے ایک رضاعی بھائی (27 سال عمر، غیر شادی شدہ) کو گاوں سے بلا کر اپنے گھر میں مقیم کیا ہے تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ گھر میں ایک مرد موجود ہے تو میرا گھر لوگو ں کی بری نظر وں سے محفوط رہے گا۔ میری دو بالغ بیٹاں ہیں لیکن بیٹا نابالغ بچہ ہے۔ چونکہ معاشرے میں رضاعی رشتوں کے میل جول کا رواج نہیں ہے اس لیے کیا میرے لیے جائز ہے کہ میں اس کا تعارف سگے بھائی کے طور پر کروں؟ اورکیا اس کی موجودگی میں میرے اور میری بالغ بیٹیوں کے لیےسر کے بال کنگھی کرنا، بناؤسنگار کرنا یا ننگے سر کام کاج کرنا جائز ہے؟
جواب
شریعتِ مطہرہ نے ہر مسلمان مرد وعورت کو، عفت وعصمت اور پاک دامن زندگی گزارنے کا حکم دیا ہے اور فتنہ و فساد اور منکرات وفواحش کے سدِ باب کے واسطے عورت پر غیر محرم سے پردہ لازم کیا ہے۔ رضاعی بھائی وغیرہ اگر چہ محارم میں سے ہیں، لیکن نسبی رشتہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ بعض احکام میں نسبی محارم سے مختلف ہیں، مثلاً: خلوت کے حکم میں۔لہذا خوفِ فتنہ کی وجہ سے کسی عورت کا اپنے رضاعی محرم کے ساتھ خلوت یا ان کے سامنے بال کنگھی کرنا، بناؤ سنگار کرنا یا ننگے سر کام کاج کرنا شرعاً جائز نہیں۔ اور چونکہ وہ سگا بھائی نہیں ہے تو اس کا تعارف سگے بھائی کے طور پر کرانا بھی جھوٹ کے زمرے میں آتا ہے جو شرعا ناجائز ہے۔
حدثنا سليمان أبو الربيع، قال: حدثنا إسماعيل بن جعفر، قال: حدثنا نافع بن مالك بن أبي عامر أبو سهيل، عن أبيه، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "آية المنافق ثلاث: إذا حدث كذب، وإذا وعد أخلف، وإذا اؤتمن خان ". (صحيح البخاري، كتاب الإيمان، باب علامة المنافق، ج:1، ص:10)
والخلوة بالمحرم مباحة إلا الأخت رضاعا، والصهرة الشابة... وقال ابن عابدین تحت قوله (إلا الأخت رضاعا) قال في القنية: وفي استحسان القاضي الصدر الشهيد، وينبغي للأخ من الرضاع أن لا يخلو بأخته من الرضاع، لأن الغالب هناك الوقوع في الجماع ـ وأفاد العلامة البيري أن ينبغي معناه الوجوب هنا. (الدرالمختار علی صدرردالمحتار، کتاب الحظر والإباحة، فصل في النظر والمس، ج:9، ص: 530)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں