بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
گاؤں گریڑہ میں نماز جمعہ
سوال
ضلع بنوں شہر کے متعین حدود سے تقریباڈیڑھ میل کے فاصلے پر ایک علاقہ واقع ہے ۔ مجموعہ اور پورے علاقے کا نام گریڑھ ہے ۔ جس کی مجموعی آبادی تقریبا3823نفوس پر مشتمل ہے۔ اب یہ علاقہ جو کہ گریڑہ کے نام سے موسوم ہے۔اس میں5 بستیاں آباد ہیں ۔ اور اس کے علاوہ تقریبا 4 کو ٹکہ جات بھی اس گریڑہ میں آباد ہیں جن میں بھی متعدد نفوس بستے ہیں۔ نیز مجموعی آبادی گریڑہ ایک ودوسرے کے ساتھ غمی اور خوشی میں شریک ہوتے ہیں۔ نیز مجموعی آبادی گریڑہ میں تقریبا ضروریات زندگی بیشتر پورے ہیں۔ مثلاً ایک عدد سرکاری پٹوار خانہ ، مرغی فارم ، متعدد مدار س ، پانچ مساجد ، پانچ سکولز ، متعد داشیائےضرورت کے دکانات جن میں پانچ عدد ڈاکٹروں کے دکانات (کلینک)کے علاوہ دس عدد تک دیگر اشیائے ضرورت کے دکانات بھی موجود ہیں ۔ نیز گریز و کے قریب موضع کنکر میں زمانہ قدیم سے دو مساجد میں نماز جمعہ قائم چلی آرہی ہے ۔ انجناب سے اس بارے استفتاء کی درخواست ہے ۔ کہ کیا اس گریڑہ کے علاقے میں جمعہ کی نماز درست ہے ؟ یا نہیں ؟
جواب
جمعہ کے وجوب ادا کے لئے دوسری شرائط کے علاوہ ایک شرط یہ بھی ہے کہ شہر ہو یا شہر کاتابع ہو یا بڑا گاؤں ہو۔موجودہ دور میں جس گاؤں /قصبہ کی آبادی دو ڈھائی ہزار افراد پر مشتمل ہو اور ضروریات زندگی اس میں میسر ہوں تو اس میں نماز جمعہ جائز ہے ، لیکن جہاں کہیں یہ شرائط مفقود ہوں وہاں نماز جمعہ پڑھنا جائز نہیں ۔
صورت مسؤلہ میں عرف میں اگر یہ ساری آبادی ایک ہی گاؤں شمار ہوتا ہےتو یہاں جمعہ کی نماز درست ہوگی ور اگر ہر بستی کو الگ الگ گاؤں شمار کیا جاتا ہےتو پھر ہر بستی کی اپنی آبادی کا اعتبار ہوگا۔
لاتصح الجمعۃ الا فی مصر جامع او مصلی المصر ولا تجوز فی القری ۔(الھدایۃ ،کتاب الصلوۃ ، باب الجمعۃ،ج:1،ص: 177)
وَتُؤَدَّى الْجُمُعَةُ في مِصْرٍ وَاحِدٍ في مَوَاضِعَ كَثِيرَةٍ وهو قَوْلُ أبي حَنِيفَةَ وَمُحَمَّدٍ رَحِمَهُمَا اللَّهُ تَعَالَى وهو الْأَصَحُّ۔(الفتاوی الھندیہ: ج:1 ،ص:145)
واستشهد له بما في التجنيس عن الحلواني أن كسالى العوام إذا صلوا الفجر عند طلوع الشمس لا يمنعون لأنهم إذا منعوا تركوها أصلا وأداؤها مع تجويز أهل الحديث لها أولى من تركها أصلا۔(ردالمحتار علی الدرالمختار :ج:2،ص:171)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں