بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/10/2026

دارالافتاء

 

دوران عدت چوڑیاں اور سرخ کپڑے پہننا


سوال

شوہر کی وفات کے وقت بیوہ جو چوڑیاں پہنتی تھی اس کو توڑ دے ،نکال دے یا پہن سکتی ہے؟ پرانا سرخ کپڑا عدت وفات میں پہن سکتی ہے یا نہیں؟

جواب

                شریعت مطہرہ کی رو سے جس عورت کا شوہر فوت ہوجائے،اس کو چاہیے کہ وہ عدت کے دوران سوگ منائے۔سوگ میں بنیادی طور پر ان امور کو ترک کرناہوتا ہےجن کا تعلق زیب وزینت سے ہو،لہذا جو چیز شرعاً یا عرفا ًزینت شمار  ہوتو عدت کے دوران معتدہ عورت کو اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

                صورت مسئولہ میں چونکہ عرف میں چوڑیاں پہننا، سرخ کپڑے یا نئے کپڑےپہننا زیب وزینت کے زمرے میں داخل ہے،لہٰذابیوہ کے لیے دوران عدت اس سے اجتناب کرنا چاہیے،تاہم چوڑیاں توڑنے کا حکم نہیں،نیز کپڑوں کی قلت کے وقت  ضرورت کی حد تک پرانے سرخ کپڑے جس سے زینت مقصود نہ ہو،پہننے کی گنجائش ہے۔

 

وشرعا ترک الزینۃ ونحوھا لمعتدۃ بائن او موت(ردالمحتار علی الدر المختار،کتاب الطلاق،فصل فی الحداد،ج:5،ص:219)

والحداد:الإجتناب عن الطیب۔۔۔والثوب الاحمر،ولبس الحلی والتزین ۔قال شمس الأئمۃ:المراد من الثیاب المذکورۃ ماکان جدیدا منھا تقع بہ الزینۃ،أما إذا کان خلقا لا تقع بہ الزینۃ فلا بأس بہ(الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق، الباب الرابع عشرفى الحداد، ج:1،ص :585)


فتویٰ نمبر : 6569/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں