بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
وقف تام ہونے سے قبل زمین کو بیچنا
سوال
ایک صاحب نے ایک مدرسہ کی بنیاد رکھی،جس میں فی الحال چھ سو طلباء کرام زیر تعلیم ہیں ،لیکن اب یہ مدرسہ طلبہ کی کثرت کی وجہ سے ناکافی ہے۔اسی شخص نے دوسری جگہ ۱۷ مرلہ زمین مدرسہ کے پیسوں سے خریدی اس نیت سے کہ اس پر بنات کےلیے مدرسہ بناؤں گااور اسی غرض سے چار دیواری کی حد تک تعمیراتی کام بھی ہوا ہے،لیکن اب تک درس وتدریس اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز نہیں ہواہے۔دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا فقط ارادہ سے زمین وقف ہوجاتی ہے؟اوراس دوسری جگہ کو بیچ کر پہلے مدرسہ کے لیے زمین خریدنا جائز ہےیا نہیں جبکہ پہلی جگہ ضرورت زیادہ ہے بنسبت دوسری جگہ کےکیونکہ یہاں بنات کا ایک مدرسہ پہلے سے ہی موجود ہے۔
جواب
واضح رہے کہ محض نیت وارادہ سےکوئی چیز وقف نہیں ہوتی،نیز وقف تام ہونے کے بعد وقف شدہ زمین سے جب تک متعلقہ مصرف میں فائدہ اٹھانا ممکن ہو تو کسی دوسری زمین سے اس کا استبدال جائز نہیں۔اور وقف تام ہونے کے لیے شرط یہ ہے کہ موقوفہ چیز جس مقصد کے لیے وقف کی گئی ہو اس میں کم از کم ایک مرتبہ استعمال ہو جائے ،چنانچہ مدرسہ کے لیے وقف کی گئی زمین کا وقف اس وقت تام متصور ہو گا جب اس میں تعلیمی سلسلہ شروع ہو جائے ۔تاہم ایسی زمین جو مدرسہ کے لیے خریدی گئی ہو لیکن اس میں تعلیمی سلسلہ شروع نہ چکا ہو تو وقف تام نہ ہونے کی وجہ سےاس میں تبدیلی کی اجازت ہے۔
صورت مسئولہ میں اگر زمین مدرسہ کی نیت سے خریدی گئی ہولیکن اس میں تعلیمی سلسلہ شروع نہ ہوا ہو تو شرعااس کو فروخت کر کے دوسری جگہ زمین خریدنے کی گنجائش ہے۔
الوقف إخراج المال عن الملک علی وجه الصدقة، فلایصح بدون التسلیم کسائر التصرفات۔ (بدائع الصنائع، کتاب الوقف ،ج:5،ص:328 )
وعند محمد لا يزول ملك الواقف الا بالتسليم الي المتولي او إلی الموقوف عليه۔۔۔ حتی ان علی قوله لو لم يسلم الوقف إلی المتولي لا يزول ملكه فله ان يرجع في ذلك واذا مات يورث عنه۔(الفتاوي التاتارخانية،كتاب الوقف ، الفصل الثاني ،ج:8 ،ص:10)
والحاصل ان التسليم علي قول من يشترط التسليم وهو قول محمد يكون باحدي طريقتين: إما باثبات اليد للقيم عليها او لحصول المقصود وذلك في السكني في مسئلة الدار وبالنزول في مسئلة الخان وبالدفن في مسئلة القبروما اشبه ذلك۔( الفتاوي التاتارخانية،كتاب الوقف،الفصل الثاني والعشرون ،ج:8،ص:185)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں