بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
نیندسےبیداری کےوقت کپڑوں پرنجاست دیکھنا
سوال
میں شادی شدہ ہوں تین دن کبھی کم یا زیادہ رات کو سوکر اٹھتاہوں تو کبھی رات کو خواب آتاہے اور کبھی نہیں ،لیکن صبح میرے کپڑے ناپاک ہوتےہیں اب مجھے ہرروز غسل کرنا مشکل ہو تا ہے اور کبھی میں کسی کے ہاں مہمان ہوتا ہوں تو دودو دن تک غسل اور کپڑے میسر نہیں ہوتے اور میں اسی حالت میں رہتا ہوں نماز بھی ضائع ہوجاتی ہے برائے مہربانی اس کا شرعی حل بتا کر مشکور فرمائیں؟
جواب
واضح رہے کہ نیند سے بیداری کے بعد کپڑوں پر جو دھبہ نظر آئے، توان صورتوں میں غسل واجب ہوگا:
1۔اگر یقین ہوکہ یہ منی ہےتوغسل واجب ہوگاخواب یادہویانہ ہو۔
2۔اگرمذی ہواورخواب یادہوتوغسل واجب ہوگا۔
3۔ شک ہواورمنی ،ودی یامذی تینوں میں سےکسی کی تعیین نہ کرسکےاورخواب یادہوتوغسل واجب ہوگا۔
جبکہ درج ذیل صورتوں میں غسل واجب نہیں ہوگا:
(1)یقین ہوکہ ودی ہےتوغسل واجب نہیں ہوگاچاہےخواب یادہویانہ ہو۔
(2)یقین ہوکہ مذی ہےاورخواب یادنہ ہوتوغسل واجب نہیں ہوگا۔
(3)مذی اور ودی میں شک ہولیکن خواب یادنہ ہوتوغسل واجب نہیں ہوگا۔
جن صورتوں میں غسل واجب ہےتوان صورتوں میں غسل کرناضروری ہے،اسی طرح کپڑوں کاپاک ہوناضروری ہے۔اگردوسرےپاک کپڑے نہ ہوں توانہی کپڑوں کودھوکرنمازپڑھ سکتےہیں۔
"وان استیقظ الرجل ووجد علی فراشه او فخذہ بللا وھو یتذکر احتلاما ان تیقن انه منی أو تیقن أنه مذی أو شک انه منی أو مذی فعلیه الغسل وان تیقن انه ودی لاغسل علیه وان رأی بللا الا انه لم یتذکر الاحتلام فان تیقن انه ودی لا یجب الغسل وان تیقن أنه منی یجب الغسل".۔(الفتاوی الهندية،الفصل الثالث في المعاني الموجبة للغسل،ج:1،ص:14)
"فیجب الغسل في سبع صور منہا وہی ماإذا علم أنه مذی أو شک في الأولین ․․․․․ مع تذکر الاحتلام فیہا أو علم أنه منی مطلقاً".(الدرالمختارمع ردالمحتار،كتاب الطهارة،ج:1،ص:301)
( وعفا ) الشارع ( عن قدر درهم ) وإن كره تحريما فيجب غسله وما دونه تنزيها فيسن وفوقه مبطل ( وهو مثقال ) عشرون قيراطا ( في ) نجس ( كثيف ) له جرم ( وعرض مقعر الكف ) وهو داخل مفاصل أصابع اليد ( في رقيق من مغلظة كعذرة ) آدمي وكذا كل ما خرج منه موجبا لوضوء أو غسل مغلظ۔(۔(ردالمحتارعلی الدرالمختار،باب الأنجاس،ج:1،ص:316،بیروت)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں