بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 19/10/2026 |
دارالافتاء
پنشنرکے فوت ہونے کے بعدآنے والی پنشن کا حکم
سوال
ایک شخص سرکاری نوکر تھا، اس کے فوت ہونے کے بعد اس کی پنشن اس کی بیوی کے نام ہو گئی، اس کے بعد بیوی 2 یا 3 ماہ زندہ رہی اور وہ پنشن اس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی رہی۔ اب اس کو فوت ہوئے تقریباً تین سال ہو چکے ہیں اور وہ پنشن مسلسل ہر ماہ اکاؤنٹ میں جمع ہو رہی ہے۔ اس کو نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ ورثا آج کی تاریخ کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ (Death Certificate) بنوائیں اور وہ جمع کریں گے تو انہیں وہ رقم مل جائےگی۔ سوال یہ کہ عورت اپنے مرحوم شوہر کے تین ماہ بعد تک زندہ رہی تو باقی مہینوں کی پنشن لینا ورثا کے لیے جائز ہے یا نہیں، اگر جائز ہے تو یہ کس طرح تقسیم ہوگی؟
جواب
واضح رہے کہ پنشن حکومت کی جانب سے سرکاری ملازم کے لیے عطیہ ہوتی ہے جو اس کی زندگی میں اس کو ملتی رہتی ہے اور اس کی وفات کے بعد قوانین کے مطابق یہ پنشن کسی وارث کے نام کر دی جاتی ہے چونکہ یہ عطیہ ہے اس لیے اس میں میراث کے احکام جاری نہیں ہوتے کیونکہ میراث اس مال میں جاری ہوتی ہے جو وفات کے وقت میت کی ملکیت میں موجود ہو۔
صورت مسؤلہ میں جو پنشن اس عورت کی زندگی میں اس کے اکاؤنٹ میں آئی ہے وہ اس کی ملکیت تھی لہذا اس میں میراث کے احکام جاری ہونگے جب کہ اس کی وفات کے بعدقانونی لحاظ سے اس کا پنشن کا حق ختم ہو گیا ہے اس لیے حکومت اور بینک کو لا علم رکھ کر پنشن وصول کرنا جائز نہیں ہے۔ لہذا پسماندگان کے لیے ضروری ہےکہ حکومت کو اس عورت کی وفات کی صحیح خبر دیں، پھر حکومتی قوانین کے مطابق جس کے نام یہ پنشن جاری کر دی جائے تو یہ اس کا حق ہوگا، دیگر ورثا اس میں شریک نہیں ہونگے۔ اور اگر قوانین کے مطابق کوئی اور اس کا مستحق نہ ہو بلکہ اس کو بند کیا جائے تو ایسی صورت میں مرحومہ کی وفات کے بعد جتنی رقم آئی ہے وہ سرکاری خزانہ کو واپس کرنا ضروری ہوگا۔
العطاء لا يورث كذا في صلح البزازية۔ (شرح الأشباه والنظائر، ج:2، ص:495)
التركة فی الإصطلاح ما تركه المیت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين من الأموال۔ (رد المحتار، كتاب الفرائض، ج:10، ص:493)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں