بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

کسی مرد کے لیے آٹھ سال کی بچی کو ہاتھ لگانا


سوال

میری عمر 22 سال ہے  میں ایک مدرسے میں پڑھا رہا ہوں جہاں بچے اور بچیاں پڑھتے ہیں، بہت سی طالبات کو بچیوں والے مدرسے میں بھیج دیا مگر کچھ بچیاں ابھی پڑھ رہی ہیں میرے دل میں کچھ خیالات آتے ہیں ۔میں 8 سالہ بچی کا ہاتھ کچھ دیر کے لیے تھام لیتا ہوں  کچھ دن سے میں ایسا کر رہا ہوں اور کچھ خیال نہیں آتا باقی چیزوں سے ڈرتا ہوں   تو كيا ميرے لیے اس طرح كرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

           کسی لڑکی  کے بالغ ہونے  کے لیے کم از کم مدت  نو سال مقرر ہے اس کے علاوہ  اگر کوئی لڑکی  بالغہ  نہ  ہولیکن وہ حد شہوت کو پہنچ چکی ہو مثلا اس کی ظاہری  ساخت  ایسی لڑکیوں کی طرح ہو  جس سے جماع ہو سکتا ہو  تو وہ بالغہ  لڑکی کے  حکم میں ہو گی یا  وہ لڑکی حد شہوت کو نہ پہنچی ہو لیکن اس کو  دیکھنے یا ہاتھ لگانے میں  شہوت   پیدا ہونے کا خطرہ  ہو تو  اس کو دیکھنا اور ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے۔

        صورت مسئولہ میں   جو بچیاں حد شہوت کو  پہنچ چکی ہیں یا ان کو دیکھنے یا ہاتھ لگانے میں  شہوت کا خطرہ ہو  تو اس کے  ہاتھ کو  تھام لینا جائز نہیں ،نیز ان کو پڑھانے سے احتراز لازم ہے۔

 

وما حل النظر إليه حل مسه ونظره وغمزه من غير حائل ولكن إنما يباح النظر إذا كان يأمن على نفسه الشهوة، فأما إذا كان يخاف على نفسه الشهوة فلا يحل له النظر، وكذلك المس إنما يباح له إذا أمن على نفسه وعليها الشهوة، وأما إذا خاف على نفسه أو عليها الشهوة فلا يحل المس له، ولا يحل أن ينظر إلى بطنها أو إلى ظهرها، ولا إلى جنبها، ولا يمس شيئا من ذلك، كذا في المحيط ۔۔۔ولا يباح المس إذا اشتهى أو كان أكبر رأيه ذلك؛ لأنه نوع استمتاع، وفي غير حالة الشراء يباح النظر والمس بشرط عدم الشهوة، كذا في الهداية. ۔۔۔ والتي بلغت حد الشهوة فهي كالبالغة لا تعرض في إزار واحد روي ذلك عن محمد - رحمه الله تعالى - لوجود الاشتهاء، كذا في التبيين.(الفتاوى الهندية،كتاب الكراهية،الباب الثامن فيما يحل للرجل النظرإليه،ومالايحل،ومايحل مسه،ومالايحل،ج:5،ص:381)


فتویٰ نمبر : 5198/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں