بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
غیر مدخول بہا کو تحریری طلاق کی ایک صورت
سوال
غیر مدخول بہا لڑکی نے اپنی مرضی سے شوہر کو بتائے بغیر طلاق نامہ بنوایا: جس میں طلاق کے الفاظ حسبِ ترتیب یوں لکھے ہوئے تھے: 1)- میں اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہوں 2)- میں اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہوں 3)- میں اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہوں شوہر نے سن کر اس کے آخر میں دستخط کر دیے، اب سوال یہ ہے کہ اس دستخط سے یہ تینوں طلاقیں جملۃً شوہر کی طرف منسوب ہوکر تینوں طلاقیں واقع ہوں گی، یا صرف پہلی طلاق واقع ہوکر لڑکی بائنہ ہو جائے گی؟ براہِ کرم ساتھ میں یہ بھی بتا دیں کہ : (2)-دستخط کی کیا حیثیت ہے؟ (3)- كيا اس سے وہ مضمون یکبارگی منسوب ہوتی ہے یا الفاظ کی ادائیگی کی طرح بالترتیب ؟
جواب
واضح رہے کہ کسی مکتوب پررضامندی اور اس پرعلم ہونے کے بعددستخط کرنے سے وہ مکتوب دستخط کرنے والے کی طرف منسوب ہوتا ہےچنانچہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی طرف سے تین طلاق والے طلاق نامے پرجان بوجھ کردستخط کرے تو اس کی بیوی اگر غير مدخول بہا ہو اور طلاق نامے میں تین طلاق اکھٹے مذکور ہو تو اس پر تینوں طلاقیں واقع ہو جائيں گی اور اگر تین طلاق علیحدہ طور پر لکھے گئے ہوں تو بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوجائے گی اور باقی دو لغو شمار ہوں گی۔نیز کتابت بمنزلہ خطاب کے ہے اس لئے کتابت الفاظ کی ادائیگی کی طرح بالترتیب دستخط کرنے والے کی طرف منسوب ہوگی۔
لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر بیوی کی طرف سے طلاق نامے كے اندر لکھی گئی تحریر میں تین طلاقیں علیحدہ طور پر تحرير ہوں اور شوہر طلاق نامہ معلوم ہونے کے بعد اس پر رضامندی کے ساتھ دستخط کرے تو بیوی اگر غیر مدخول بہا ہے تو اس پرایک طلاق بائن واقع ہوجائے گی۔
"عن حماد قال: إذا کتب الرجل إلی امرأته -إلی- أمابعد! فأنت طالق، وقال ابن شبرمة: فهي طالق". (المصنف لإبن أبي شیبة، کتاب الطلاق، باب في الرجل یکتب طلاق إمرأته بیده،ج:5،ص:44)
"إذا طلق الرجل إمرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة وذلك مثل أن يقول أنت طالق طالق طالق۔(الفتاوى الهندية،كتاب الطلاق،الفصل الرابع في الطلاق قبل الدخول،ج:1،ص:373)
الكتاب كالخطاب،…والمقصود فيها هوأنه كما يجوزلإثنين أن يعقد بينهما مشافهة عقد بيع أو إجارة أوكفالة أوحوالةأورهن أو ما إلى ذالك من العقود يجوز لهما عقد ذالك مكاتبة أيضا۔(دررالحکام شرح مجلة الأحكام،المادة:69،ج:1،ص:69)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں