بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

خلع یافتہ بیوی کا سابق شوہر سے نکاح کرنا


سوال

 ایک عورت نے اپنےشوہر سے خلع لیا تھا اور اب ایک سال بعد واپس اس  سابقہ شوہرسے نکاح کرنا چاہتی ہے تو کیا  اسی شوہر سے دوبارہ نکاح  کرنا جائز ہے؟

جواب

           میاں بیوی کی رضامندی سے ہونے والے خلع سے ایک طلاق بائن واقع ہوتی ہے،  جس کے بعد شوہر کو رجوع کرنے کا حق نہیں ہوتا، البتہ باہمی رضامندی سے دوبارہ نکاح کرنا جائز ہوتا ہے۔

           صورت مسئولہ میں خلع یافتہ خاتون کے لیے  اپنے سابق شوہر سے دوبارہ نکاح کرنا جائز ہے، البتہ آئندہ کے لیے اس شوہر کے پاس صرف دو طلاقوں  کا حق ہوگا۔

 

(وحكمه) وقوع الطلاق البائن كذا في التبيين. (الفتاوى الهندية،كتاب الطلاق، الباب الثامن في الخلع وما في حكمه، الفصل الأول في شرائط الخلع وحكمه وما يتعلق به الخلع، ج:1، ص:488)

إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها (الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق، الباب السادس في الرجعة وفيما تحل به المطلقة وما يتصل به، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج:1، ص:472)


فتویٰ نمبر : 6531/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں