بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

مرحومہ بیوی کا مہر تر کہ میں شمار کرنا


سوال

ایک شوہر نے اپنی بیوی کا مہر ادا نہیں کیا تھا اور بیوی فوت ہوگئی تو کیا اس مہر کو بیوی کے ترکہ میں شمار کیا جائے گا؟

جواب

            جب کوئی شخص فوت ہو جائے تو اس کا دوسروں کے ذمے جو قرضہ ہو وہ بھی اس کے  ترکہ میں شمار کیا جائے گا۔

            صورت مسؤلہ میں مرحومہ سے باقی ماندہ دیگر اشیا کی طرح اس کا شوہر کے ذمہ جو مہر باقی ہے وہ بھی ترکہ میں شمار ہوگا  جو ورثا پر ان کے شرعی حصوں کے بقدر تقسیم کیا جائے گا۔

 

كما أن أعيان المتوفى المتروكة عنه مشتركة بين الورثة على حسب حصصهم ، كذلك يكون الدين الذي له في ذمة أخر مشتركاً بينهم على قدر حصصهم. ( شرح المجلة لسليم رستم باز،الفصل الثالث ، رقم المادة:1092، ص:610)  


فتویٰ نمبر : 3345/297/323

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں