بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 13/08/2026 |
دارالافتاء
یوٹیوب چینل پر اشتہارات کی تشہیر کے ذریعے کمائی کا حکم
سوال
یوٹیوب چینل پر اصلاحی بیانات وغیرہ اپ لوڈ کرنے کےبعد یوٹیوب والے ان ویڈیوز پرمختلف چیزوں کی اشتہارات شائع کرتے ہیں۔ اس کے عوض یوٹیوب چینل کے مالکان کورقم دیتے ہیں تو کیا درست اشتہارات کی تشہیر کے ذریعے کمائی کرنا شرعا جائز ہے یا نہیں ؟اور اگر ایڈز درست نہ ہوں تو کمائی کا کیا حکم ہے؟
جواب
يوٹيوب چينل كے مالك كے ليے اشتہارات کی تشہیر سے حاصل ہونے والی آمدنی چند شرائط كی رعايت کےساتھ جائز ہےجو کہ درجہ ذیل ہیں:
1۔یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ویڈیوز خواتین کی تصاویر ، موسیقی اور دوسرے شرعی منکرات پر مشتمل نہ ہوں۔
2۔وہ ویڈیوز جائز اور فائدہ مند معلومات پر مشتمل ہوں۔
3۔اگر ویڈیو زمیں کسی کاروبار یا کسی سکیم کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہو ں تو وہ کاروبار یا سکیم جائز ہو۔
4۔اشتہارات میں سےان کیٹیگریز کو فلٹر کر دیا جائے جو شرعا جائز نہ ہوں۔
5۔ اشتہارات کی کیٹیگریز فلٹر کرنے کے باوجود اگر کسی نا جائز پراڈکٹ کا اشتہار یا فحاشی کو ترویج دینے والا اشتہار لگ جائے یا اس اشتہار میں کوئی اور غیر شرعی مواد مثلا : میوزک، و غیره پایا جاتاہو توایسی صورت میں یو ٹیوب چینل کے مالک کی رضامندی اور اجازت اگرشامل نہ ہو تو اس پر وبال نہ ہوگا، البتہ پہلے ایسے اشتہارات کو بلاک کرنے کا اہتمام کیا جائے اور پھر ایڈ ریویو سنٹر(Add Review Center) میں اشتہارات کا جائزہ لے کر ناجائز اشتہارات کی آمدنی صدقہ کر دی جائے ۔
6۔یو ٹیوب چینل کے لیبل پر اورویڈیوز میں نمایاں طور پر تحریر کیا جائے کہ اشتہار میں اگر میوزک ہے تو اس کی آواز بند کر دی جائے یا کوئی بھی خلاف شرع چیز ہےتو اس سے نظر پھیر دی جائے،ایسا کرنے کے بعد اگر کوئی شخص عمل نہیں کرتا تو اس کا گناہ اسی پر ہو گا۔
قال الله تعالی: وَلَا تعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ( المائدہ:2)
"الإجارة: عقد يرد على المنافع بعوض" (الهدايه ،کتاب الاجارات ،ج:3،ص295)
الأمور بمقاصدها يعني أن الحكم الذي يترتب على أمر يكون على مقتضى ما هو المقصود من ذلك الأمر"(شرح المجلة لخالد الاتاسي ، المقالة الثانية فی القواعد الفقهية، المادۃ:2،ج1،ص13)
(ولا يجوز على الغناء والنوح والملاهي) ؛ لأن المعصية لا يتصور استحقاقها بالعقد فلا يجب عليه الأجرة من غير أن يستحق عليه؛ لأن المبادلة لا تكون إلا عند الاستحقاق وإن أعطاه الأجر وقبضه لا يحل له ويجب عليه رده على صاحبه"(البحرالرائق شرح کنزالدقائق ، کتاب الاجارۃ،باب الاجارۃ الفاسدۃ،ج،8 ص34)
وإذا استأجر الذمي من المسلم دارا يسكنها فلا بأس بذلك، وإن شرب فيها الخمر أو عبد فيها الصليب أو أدخل فيها الخنازير ولم يلحق المسلم في ذلك بأس لأن المسلم لا يؤاجرها لذلك إنما آجرها للسكنى. كذا في المحيط.(الفتاوي الهندية،الفصل ا لرابع في فساد الاجارة،ج4،ص450)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں