بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

احرام کی حالت میں داڑھی کے بال گرنا


سوال

حالت احرام میں وضو کےدوران داڑھی کے بال گرجائیں توکیا حکم ہے؟

جواب

               اگراحرام کی حالت میں  بال محرم کے ایسے فعل سے گریں جس کا  اس کو شریعت کی جانب سےحکم دیا گیا ہو ، جیسے نماز کے لئے وضو کرنے کاحکم دیا گیا ہے تو وضو کے دوران اگرتین  بال تک گر جائیں تو ایک مٹھی گندم صدقہ کیا جائے۔  اور اگر تین سے زائد بال گرجائیں تونصف صاع گندم (یعنی پونےدوسیر  گندم یا اس کی قیمت ) صدقہ  کیا جائے ۔

 

والنتف والقص والاطلاء بالنورة والقلع بالأسنان والسقوط بالمس ونحو ذلك كالحلق ۔۔۔ وإن سقط بدون نتف بأن توضأ فسقط أو احترق بسبب خبزه كما في «مناسك الفارسي»وجب للثلاث كف واحدة من طعام ۔(غنیة الناسک،باب الجنايات،الفصل الرابع في الحلق وإزالة الشعر،ص:401)

" وإذا حلق ربع رأسه أو ربع لحيته فصاعدا فعليه دم فإن كان أقل من الربع فعليه صدقة " (الهداية،ج:1،ص:158)


فتویٰ نمبر : 9342/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں