بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
سنت نماز کی دوسری رکعت میں قعدہ نہ کرنے کا حکم
سوال
سنت نماز کی دوسری رکعت میں قعدهٔ اولیٰ میں نہ بیٹھنے کی صورت میں کیا حکم ہے؟ عمداً اور خطاًدونوں صورتوں کاحکم بیان فرمادیں، اور دونوں صورتوں یعنی عمداًاور خطاً کی صورتوں میں سجدۂ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟ مذکورہ عبارت کی تشریح کردیجئے: وَلَوْ صَلَّى الْأَرْبَعَ قَبْلَ الظُّهْرِ وَلَمْ يَقْعُدْ عَلَى رَأْسِ الرَّكْعَتَيْنِ جَازَ اسْتِحْسَانًا. كَذَا فِي الْمُحِيطِ. الفتاوی الھندیه 1/112
جواب
اگر کوئی شخص فرض یا نفل نماز میں بھول کر کسی واجب کو چھوڑ دے تو اس پر سجدہ سہو واجب ہوتا ہے، لیکن اگر قصداً چھوڑ دیا ہو تو اس پر نماز کا اعادہ لازم ہے۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر سنت نماز کی دوسری رکعت میں قعدۂ اولی کو بھول کر چھوڑ دیا ہو تو اس پر سجدہ سہو لازم آتا ہے ، البتہ قصداً چھوڑنے کی صورت میں سنت کا اعادہ کرنا ضروری ہے۔
اور سوال ِمذکور میں عبارت (وَلَوْ صَلَّى الْأَرْبَعَ قَبْلَ الظُّهْرِ وَلَمْ يَقْعُدْ عَلَى رَأْسِ الرَّكْعَتَيْنِ جَازَ اسْتِحْسَانًا) کا مطلب یہ ہے کہ جتنے بھی سنن اور نوافل ہیں وہ اصل میں دو دو رکعت ہیں ان میں سے ہر دو رکعت پر بیٹھنا ضروری ہے اگر کوئی اس کو بھول کر چھوڑ دے اور تیسری رکعت کا سجدہ کر لے تو قیاساً اس کی نماز فاسد ہوجاتی ہے، کیونکہ قعدہ اخیرہ ترک ہوگیا جو کہ فرض ہے ، لیکن استحساناً اس کی نماز سجدہ سہو کے ساتھ جائز ہے کیونکہ جب وہ تیسری رکعت کےلیے کھڑا ہوا تو اس کی نفل نماز تعداد رکعات میں فرض نمازکی طرح بن گئی، لہذا سب ایک نماز شمار ہو کر دو رکعتوں کے بعد والا قعدہ فرض کے قعدہ اولی کی طرح بن گئی ۔
وحكم السهو في الفرض و النفل سواء..... الأصل في هذا أن المتروك ثلاثة أنواع فرض و نفل و واجب .... و في الثالث إن ترك ساهيا يجبر بسجدتي السهو وإن ترك عامدا لا كذا في التتارخانية، و ظاهر كلام الجم الغفير أنه لايجب السجود في العمد و إنما تجب الإعادة جبراً لنقصانه. (الفتاوى الهنديه، كتاب الصلاة، الباب الثاني عشر في سجود السهو، ج:1، ص: 139).
وكان القياس في المتنفل بالأربع إذا ترك القعدة الأولى أن تفسد صلاته، وهو قول محمد؛ لأن كل شفع لما كان صلاة على حدة كانت القعدة عقيبه فرضا كالقعدة الأخيرة في ذوات الأربع من الفرائض، إلا أن في الاستحسان لا تفسد وهو قول أبي حنيفة، وأبي يوسف؛ لأنه لما قام إلى الثالثة قبل القعدة فقد جعلها صلاة واحدة شبيهة بالفرض، واعتبار النفل بالفرض مشروع في الجملة؛ لأنه تبع للفرض فصارت القعدة الأولى فاصلة بين الشفعين والخاتمة هي الفريضة.(بدائع الصنائع، كتاب الصلاة، فصل في صلاة التطوع، ج: 2، ص:284).
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں