بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

اعتکاف کے دوران انجکشن لگانے کےلیے مسجد سے نکلنا


سوال

ایک شخص اعتکاف کے لیےمسجد میں بیٹھاہے اور اس کی والدہ بیمار ہے اور والدہ کو روزانہ انجکشن لگتا ہے اور انجکشن بھی وہی معتکف لگاتا ہے تو ایسی صورت میں مسجد  سے نکلنے کی وجہ سے اعتکاف  پر اثر پڑے گا یا نہیں؟

جواب

           رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کے لیے بیٹھنا ایک مسنون عمل ہے اور مسنون اعتکاف کے دوران بغیر کسی شرعی یا طبعی  عذر کے مسجد سے نکلنے سے اعتکاف فاسد ہوجاتا ہے۔البتہ نفلی اعتکاف میں مسجدسے نکلنے سے اعتکاف فاسد نہیں ہوتا۔

            صورت مسؤلہ کے مطابق انجکشن لگانےکےلیے مسجد سے نکلنے پر مسنون اعتکاف فاسد ہوگا تاہم ماں کی خدمت کرنا ضروری ہے لہذااگر انجکشن لگانے کے لیےکوئی اورشخص نہ ہو تو اس کو چاہیے کہ مسنون اعتکاف کی بجائےنفلی اعتکاف کی نیت کرے تاکہ بوقت ضرورت ماں کی خدمت کرسکے۔

 

لا يخرج المعتكف من معتكفه في الاعتكاف الواجب ليلا ولا ونهارا إلا لما لا بد له منه من الغائط والبول وحضور الجمعة ۔(بدائع الصنائع،فصل ركن الاعتكاف،ج:2،ص:165)


فتویٰ نمبر : 9299/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں