بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
شیر خوار کے دب جانے کی وجہ سےموت کا گمان ہونا
سوال
اگرکوئی بچی پیدائشی دل کی مریضہ ہو اور اس کی ولادت اسی حالت میں ہوئی ہو اور یہی مسئلہ اس کی زندگی میں مسلسل رہا ہو جس کا مشاہدہ بار بار والدہ کو ہوتا رہاہو اور پھر اچانک ایک رات بچی کی موت کچھ یوں واقع ہوئی ہو کہ بچی کی منہ میں ماں کا پستان ہو اور اس کی ناک سے بہت خون نکلا ہوا ہو اور اس کے علاوہ بچی نے نہ الٹی کی ہو اور نہ بول و براز وغیرہ خارج ہوا ہو نیز بچی کی والدہ اور والد میں سے کسی نے بھی بچی کو ماں کے نیچے دبتا ہوا نہیں دیکھا اور بچی کی وفات کے بعد اس کے بدن پر جامنی داغ جا بجا نمودار ہوئے جو اس کی بہن کی وفات کے بعد بھی نمودار ہوئے تھے جو کہ دل کی بیماری ہی سے فوت ہو چکی تھی۔ پوچھنا یہ ہے کہ اب بچی کی والدہ جو کہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہے اور اس کے رپورٹ اور علامات اور دیگر بچوں کے اموات کے مشاہدات سے لگتا ہے کہ بچی دل کی بیماری ہی کی وجہ سے فوت ہوئی ہوگی لیکن کبھی ذہن میں خیال آتا ہے کہ کہیں بچی میرے نیچے دب جانے کی وجہ سے فوت نہ ہوئی ہو اور یہ خیال بچی کی والدہ کو ہر قسم کی تلافی کے لیے تیار کیے ہوئے ہے ۔ کیا مذکورہ صورتحال میں اس عورت پر کفارہ کے روزے یا دیت وغیرہ لازم ہوں گے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ احکامِ شریعت کا مدار یقین محکم پر ہے محض وسوسہ اور خیالات سے شریعت کے احکام کا ثبوت نہیں ہوتا ۔
صورت مسٔولہ میں بیان کردہ تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ بچی کی موت کی وجہ اس کا ماں کے نیچے دب کر مرنا نہیں ، اس لیے ایسی صورت میں ماں پر کوئی کفارہ لازم نہیں کیونکہ محض خیالات اور وساوس کی وجہ سے کفارہ لازم نہیں ہوتا۔
عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله تجاوز لأمتي ما حدثت به أنفسها، ما لم يتكلموا، أو يعملوا به. (صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب تجاوز الله عن حديث النفس...، ج:1، ص:116)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں