بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بہو کے لیے مہر میں بیٹے کا حصہ لکھنا
سوال
اگر بعض مہر مسمی متعین ہو اور بعض مجہول ہو تو شرعا اس کا کیا حکم ہے وضاحت کے لیے مثال ملاحظہ ہو : لڑکے کے گھر والوں نے 4 تولے سونا مقرر کیا یہ تو معلوم ہے لیکن اس کے ساتھ اس کے والد نے یہ کہا میرے مال میں اس بیٹے کا جو حصہ پہنچتا ہے وہ بھی مہر میں لکھ لو جو کہ مجہول ہے تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟
جواب
شرعی نقطہ نظر سے مہر باہمی گفتگو یا اشارہ کے ذریعے متعین کیا جائے تو دونوں صورتوں میں مہرکی تعیین درست ہے اور جو مہر مقرر کیا جائے وہی واجب ہوگا البتہ اگر شوہر مہر میں کسی ایسی چیز کی تعیین کرے جو اس کی ملکیت میں نہ ہوتو شرعا مہر کی تعیین درست ہوکر مہر مسمی واجب ہوگا البتہ ملکیت نہ ہونے کی وجہ سے بیوی کو مہر میں مقررہ چیز کی قیمت اداکرنا لازم ہو گا۔نیز مہر کی ادائیگی شرعا شوہر کے ذمہ لازم ہے لیکن اگر لڑکے کا باپ بہو کیلئے اپنے مال یا جائیداد میں سےمہر کی ادائیگی کا ضمان قبول کرلے تو ایسی صورت میں بہو کیلئے شوہر کے باپ سے بھی مہر کا مطالبہ کرنا جائز ہے ۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگر نکاح میں مہر مقرر کرتے وقت سونا چاندی کے ساتھ "والد کے مال میں لڑکے کاحصہ "بھی حق مہر قرار دیا جائے توچونکہ فی الحال باپ کے زندہ ہونے کی صورت میں بیٹے کا کوئی حصہ نہیں ہے اور یہ بھی معلوم نہیں کہ بیٹا باپ کے مرنے کے وقت زندہ ہوگا کہ وارث بنے لہذا دونوں صورتوں میں کوئی حصہ لڑکے کی ملکیت نہیں ہے،لیکن ملکیت نہ ہونے کے باوجود شرعا ًمہر کی تعیین درست ہوسکتی ہے کیونکہ مہر مقرر کرتے وقت عرف میں ان الفاظ "لڑکے کا شرعی حصہ "سے بظاہریہ مطلب ہوتا ہے کہ اگر اس وقت باپ کو مرحوم فرض کیا جائےتو جو حصہ دیگر ورثا کے ساتھ اس بیٹے کو ملتا ہو وہ حصہ بہو کا حق مہر ہوگا ایسی صورت میں مہر کی تقرری وتعیین درست ہوکر مہر مسمی واجب ہوگا البتہ ملکیت نہ ہونے کی وجہ سے بیوی کو مہر میں مقررہ چیز کی قیمت اداکرنا لازم ہو گی۔ نیز سوال میں مذکور مثال کے مطابق جب باپ خود اپنے بیٹے کا حصہ بطور مہر کے لکھوائے تو بیوی کو حق ہے کہ وہ اس کا مطالبہ شوہر سے کرے یا اس کے والد سے۔
وإذا تزوجها على هذا العبد وهو ملك الغير أو على هذه الدار وهي ملك الغير فالنكاح جائز والتسمية صحيحة فبعد ذلك ينظر إن أجاز صاحب الدار وصاحب العبد ذلك فلها عين المسمى وإن لم يجز المستحق لا يبطل النكاح ولا التسمية حتى لا يجب مهر المثل وإنما تجب قيمة المسمى كذا في المحيط۔ (الفتاوى الهندية،کتاب النکاح، الباب السابع في المهر، الفصل الاول، ج:1، ص:303)
(وصح ضمان الولي مهرها ولو) المرأة (صغيرة) ولو عاقدا لأنه سفير(وتطالب أيا شاءت) من زوجها البالغ أو الولي الضامن (فإن أدى رجع على الزوج إن أمر)۔ (تنوير الابصار مع شرحه الدر المختار،كتاب النكاح، باب المهر، ج:4، ص:286)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں