بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
ايڈوانس پيسے لينے اور قسط وار فروخت کرنے کا حکم
سوال
ایک شخص کے پاس نقد پر گاڑی خرید نے کے لیے پیسے نہیں ہے ،دوسرا شخص اس کو کہہ رہا ہے کہ میں گاڑی خرید کر آپ کو وہ قسطوں پر زیادہ قیمت کے عوض فروخت کروں گا لیکن آپ مجھے پہلا قسط ایڈوانس میں دینگے ، اور خریدنے کے بعد میں آپ پر زیادہ پیسوں کے عوض قسط وار فروخت کروں گا،شریعت کی رو سے اس طرح معاملہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اگر کسی شخص کو کسی چیز کی ضرورت ہو اور اس کے پاس پیسے نہ ہوں اور وہ اپنے لیے دوسرے شخص کو اس چیز کے خریدنے اور پھر اس پر فروخت کرنے کا کہے تو دوسرے شخص کے لیے اس سے خریداری کے وعدہ کی توثیق کے طور پر کچھ پیسے وصول کرنا جائز ہے ۔وہ پیسے اس کے پاس بطورامانت ہونگے ،اگر پہلا شخص بعد میں خریدنے سے انکار کر ے تو دوسرے شخص کو جتنا حقیقی نقصان ہوا ہو اس کے بقدر اس سے منہا کرنا جائزہے۔اس کے علاوہ کسی شئی کو قسط وار زیادہ قیمت پر فروخت کرنا اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ مجموعی رقم اور قسطوں کی ادائیگی کی تاریخیں پہلے سے مقرر ہوں اور قسط کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں اضافی رقم کا مطالبہ نہ ہو۔
لہٰذا صورت مسئولہ میں اس شخص کا کچھ رقم ایڈوانس لینا اور گاڑی خریدکرزیادہ قیمت کے عوض قسط وار فروخت کرناجائز ہے بشرطیکہ مجموعی رقم اور قسطوں کی ادائیگی کی تاریخیں پہلے سے مقرر ہوں اور قسط کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں اضافی رقم کا مطالبہ نہ ہو۔
البیع مع تأجیل الثمن و تقسیطه صحیح ... یلزم أن تکون المدة معلومةً في البیع بالتأجیل والتقسیط".(شرح المجلة،في بيان المسائل المتعلقة بالبيع بالنسيئة والتأجيل،ج:2،المادة:245،246،ص:166،167)
ومن اشترى غلاما بألف درهم نسيئة،فباعه بربح مأة ولم يبين: فإن شاء رده وإن شاء قبل ؛لأن للأجل شبها بالمبيع،ألا يرى أنه يزاد في الثمن لأجل الأجل۔(الهداية،باب المرابحة والتولية،ج:5،ص:161)
يجوز أخذ مبلغ من العميل الواعد بالشراء للتوثيق وعده إذا كان الوعد ملزما للعميل،ويسمى "هامش الجدية"،وهو أمانة۔۔۔ولا يؤخذ منه عندالنكول إلا مقدارالضررالفعلي،وهوالفرق بين التكلفة وثمن البيع للغير۔(المعاييرالشرعية،المعيارالشرعي رقم(5)،الضمانات،ص:137)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں