بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
سم بکس ڈیوائس لگانے کا حکم
سوال
سم بکس کے نام سے ایک ڈیوائس ہے، جس میں سیلولر سم ڈالی جاتی ہے،طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ یہ انٹرنیشنل کال کو لوکل کال میں تبدیل کرتی ہےمثلاً؛باہر ملک سے پاکستان کوئی کال کرنا چاہے تو باہر والی کمپنی اگر یہاں کے نیٹورک پر ڈائریکٹ کال کریں تو پر کال فی منٹ مثلاً15روپے چارج ہوتے ہیں، لیکن اگریہاں پراس ڈیوائس کو لگایا جائےاور باہر ملک والی کمپنی ڈائریکٹ کال کرنے کی بجائے اس ڈیوائس پرکال ڈائیورٹ کرکے کال کریں تواسی کال کے مثلاً 7 روپے فی منٹ چارج ہوں گے، جس سے کمپنی کوبھی فائدہ ہوتا ہےاور یہاں پر ڈیوائس لگانے والےکو بھی کہ زیادہ ترپیسے مثلًاً 6 روپےاس کے اکاؤنٹ میں چلے جاتے ہے اور تھوڑے سے پیسے مثلاً 1 روپیہ جس کمپنی کی سم ڈیوائس میں ڈالی ہوتی ہے اس کو پہنچتی ہے، کمپنی کی طرف سے اس کی سم مذکورہ ڈیوائس میں لگانا ممنوع ہے۔آیا اس طرح کا سم بکس ڈیوائس لگا کر کا کاروبار کرنا جائز ہے یاناجائز؟
جواب
شریعتِ مطہرہ کی رو سے کسی کی مملوکہ چیز کواس کی اجازت اور مرضی کے بغیر استعمال کرناجائز نہیں ہے۔
صورت مسؤلہ میں مذکورہ تفصیل کے مطابق سم بکس ڈیوائس لگانے والا چونکہ جس کمپنی کا سم استعمال کرتا ہے وہ اس کمپنی کی تمام مشینری اور آلات کو ان کی اجازت اور مرضی کے بغیرچوری چپکےاور دھوکہ دہی کے ذریعےاستعمال کرتا ہے، نیز یہ کام غیر قانونی بھی ہے،اس لیے شرعاً یہ کام جائز نہیں۔
قالﷲ تعالی: )يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَأۡكُلُوٓاْ أَمۡوَٰلَكُم بَيۡنَكُم بِٱلۡبَٰطِلِ إِلَّآ أَن تَكُونَ تِجَٰرَةً عَن تَرَاضٖ مِّنكُمۡ ﴾ (النّساء:29)
وعن أبی سعید الخدریّ عن النبیﷺ قال: « ألا لکل غادر لواء یوم القیامۃ بقدرغدرته» (مسند أحمد، رقم الحدیث :11268)
عن أبي حرة الرقاشي، عن عمه، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: « لا یحل مال امرئ مسلم اِلّا بطیب نفس منہ» (السنن الکبریٰ للبیھقی، کتاب الغصب، باب من غصب لوحاً فأدخله في سفينة أو بنى عليه جدارا، ج:8، ص:506)
لا یجوزلأحد من المسلمین اخذ مال احد بغیر سبب شرعی۔ (البحرالرائق، کتاب الحدود، فصل فی التعزیر، ج:5، ص:67)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں