بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

کرسی پر نماز پڑھنے کا طریقہ


سوال

کرسی پر نماز کیسے ادا کریں خاص طور پر سجدہ اور رکوع؟ جناب یہ بتائیں کہ سجدہ کے لیے ہاتھ گھٹنوں سے آگے بڑھائے یا پھر گھٹنوں ہی پر رکھیں اس طرح رکوع کے لیے کتنا جھکا جائے؟

جواب

            جو شخص قیام ،رکوع اور سجدہ پر قادر نہ ہواور وہ کرسی پر نماز پڑھنا چاہتا ہوتو کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی نماز اشاروں والی ہوتی ہے،لہذا رکوع وسجدہ ادا کرنے کے وقت  ہاتھ زانو پررکھ لےیاجس طرح آسان ہو ،اورسر کے اشارہ سے رکوع وسجدہ ادا کرے، سجدہ میں رکوع کی بنسبت ذرازیادہ جھکےاور تشہد بھی معمول کے مطابق کرے۔

 

من تعذر عليه القيام لمرض۔۔۔۔أوخاف زيادته۔۔۔۔أو دوران رأسه، أو وجد لقيامه ألما شديدا صلى

قاعدا كيف شاء۔(ردالمحتار،باب صلوة المريض،ج:1،ص:101)

(ويجعل سجوده أخفض من ركوعه) لزوما (ولا يرفع إلى وجهه شيئا يسجد عليه) فإنه يكره تحريما (فإن فعل) بالبناء للمجهول، ذكره العيني (وهو يخفض برأسه لسجوده أكثر من ركوعه صح) على أنه إيماء لا سجود، إلا أن يجد قوة الارض(وإلا) يخفض (لا) يصح لعدم الايماء۔(ردالمحتار،باب صلوة المريض،ج:1،ص:101)


فتویٰ نمبر : 9290/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں