بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
"طلاق درکومہ، درکومہ، درکومہ" کہنے سے طلاق کا حکم
سوال
میری بیوی تھوڑی وہمی ہے جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر مجھے پریشان کرتی رہتی ہے۔ ایک روز شام کو میں گھر پہنچا تو اس نے مجھے تنگ کرنا شروع کیا اور اتنا پریشان کیا کہ سونے نہیں دیا، کہنے لگی کہ تم بعد میں بدل جاؤ گے میں نے قسم کھا کر کہا کہ میں نہیں بدلوں گا لیکن وہ بار بار یہ بات دہراتی رہی اور کہنے لگی کہ بعد میں بدلنا ہی ہے تو ابھی سے مجھے بتا دو اور مجھے میرے ابو کے گھر چھوڑ آؤ۔ المختصر یہ کہ وہ رات بھر مجھے تنگ کرتی رہی جس پر آخر میں میں نے اس سے یہ کہا "طلاق درکوما، درکوما، درکوما" یہ کہنے کے بعد میں خاموش رہا۔ سوال یہ ہے کہ مذکورہ الفاظ "طلاق درکومہ، درکومہ، درکومہ" کے صحیح معنی کیا ہیں وضاحت فرمائیں کہ مذکورہ صورت میں سائل کی بیوی پر طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں؟
جواب
جب شوہربیوی کومخاطب کرکےاسے طلاق کے صریح الفاظ کہہ دے اور یہ الفاظ ماضی یا حال پر دلالت کرنے والے ہوں تو ان سے طلاق واقع ہو جاتی ہے چاہے شوہر کی نیت طلاق کی ہو یا نہ ہو لیکن اگر طلاق کے صریح الفاظ نہ بولے جائیں بلکہ کنائی الفاظ بولے جائیں تو ان سے طلاق تب واقع ہو گی جب طلاق کی نیت ہو یا دلالت حال سے یہ معلوم ہو رہا ہو کہ شوہر نے یہ لفظ طلاق کی نیت سے استعمال کیا ہے۔
صورت مسؤلہ میں شوہر نے بیوی سے یہ الفاظ کہے ہیں کہ "طلاق درکومہ، درکومہ، درکومہ"تو ان الفاظ میں "طلاق درکومہ"(طلاق دیتاہوں) یہ طلاق کا صریح لفظ ہے جس سے ایک طلاق رجعی واقع ہو چکی ہے جب کہ درکومہ درکومہ تاکید کے الفاظ ہیں اس لیے اس سے مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ طلاق رجعی کے بعد شوہر کو عدت کے دوران رجوع کا حق حاصل ہوتا ہے اور اگر عدت کے دوران رجوع نہیں کیا تو پھر دوبارہ نکاح کرکے رشتہ ازدواج استوار کر سکتے ہیں۔
(صريحه ما لم يستعمل إلا فيه) ولو بالفارسية (كطلقتك وأنت طالق ومطلقة ويقع بها) أي بهذه الألفاظ وما بمعناها من الصريح ۔ ۔ ۔ (واحدة رجعية، وإن نوى خلافها أو لم ينو شيئا)۔ (الدر المختار شرح تنوير الأبصار، كتاب الطلاق، باب الصريح، ج:4، ص:457)
وإذا طلقها واحدة في الطهر أو في الحيض أو بعد الجماع فهو يملك الرجعة مادام في العدة لأن النبي - صلى الله عليه وسلم - «طلق سودة - رضي الله تعالى عنها - بقوله اعتدي ثم راجعها» ۔ ۔ ۔ فإذا انقضت العدة قبل الرجعة فقد بطل حق الرجعة وبانت المرأة منه، وهو خاطب من الخطاب يتزوجها برضاها إن اتفقا على ذلك. (المبسوط للسرخسي، كتاب الطلاق، باب الرجعة، ج:6، ص:19)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں