بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

مدرسہ کا چنده ٹرانسفارمر کی مرمت میں استعمال کرنا


سوال

مدرسہ کی  بجلی محلہ کےٹرانسفارمر  سے لگائی گئی ہے ، یہ ٹرانسفارمر   جب خراب ہوجاتا ہے تو اہل محلہ والے  آپس میں پیسے اکٹھا کرکے  ٹرانسفارمر کی مرمت کرتے ہیں، تو  اگر اہل محلہ مدرسہ کے منتظمین  سے ٹرانسفارمر کی مرمت کے  لیے اپنے حصے کے بقدرپیسے مانگ رہے ہوں،توکیا ایسی صورت میں مذکورہ ٹرانسفارمر کی مرمت میں مدرسے کا پیسہ  استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

             واضح رہے کہ  مدرسہ کا چندہ مدرسہ کے مصالح میں خرچ کرنا جائز ہے۔

              صورت مسؤلہ کے مطابق  بجلی بھی مدرسے کے مصالح ا ورضروریات میں سے ہے ،لہذا مدرسہ کے منتظمین اگراپنے حصہ کے بقدرمدرسہ کا چندہ ٹرانسفارمر کی مرمت میں استعمال کریں  تویہ جائز ہے۔

 

ارتفاع الوقف والذي يبدأ به من أي من غلته عمارته شرط الواقف أولا ثم ما هو أقرب إلى العمارة، وأعم للمصلحةكالإمام للمسجد، والمدرس للمدرسة يصرف إليهم إلى قدر كفايتهم، ثم السراج والبساط كذلك إلى آخرالمصالح۔۔۔إذ لا شك أن مراد الواقف انتظام حال مسجده أو مدرسته لا مجرد انتفاع أهل الوقف۔(ردالمحتار، كتاب الوقف، ج:6، ص:560)                                                        


فتویٰ نمبر : 5133/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں