بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/08/2026 |
دارالافتاء
آن لائن کاروبار کرنے والے کے لیے متعین اجرت کے ساتھ اضافی منافع لینے کا حکم
سوال
اگر کوئی شخص آن لائن کپڑے کا کاروبارکرتا ہے اسکا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں بڑی دوکانوں والے کہتے ہیں کہ ہمارا ایک سوٹ 500 روپے میں بیچ دو اس میں سے 430 روپے ہمارے ہوں گے اور 70 روپے تمہاری اجرت ہوگی اب وہ شخص سوشل میڈیا پر گاہک ڈھونڈتا ہے اور انہیں ریٹ 600 یا 700 بتاتا ہے کبھی تو ایک سوٹ 500 سے زائد کا بھی فروخت ہوجاتا ہے لیکن زیادہ تر آخری حد 500 تک ایک سوٹ بیچتا ہے کیا اس طرح کاروبار کرنا جائز ہے؟ مالک کی طرف سے 500 سے زائد بیچنے کی بھی اجازت ہوتی ہے اور وہ کہتا ہے کہ 70 روپے تمہیں اجرت ملنی ہی ہے لیکن زائد منافع بھی تمہارا ہوگا تو کیا 500 سے زائد کا سوٹ بیچنا اور 430 روپے اصل مالک کو دینا اور بقیہ منافع خود رکھ لینا شرعا کیسا ہے؟
جواب
معاملات اور لین دین کے نمٹانے کے لیے اپنی جگہ کسی دوسرے شخص کو قائم مقام بنانا شریعت کی اصطلاح میں توکیل کہلاتا ہے۔ وکیل کے لیے وکالت پر اجرت لینا شرعا جائز ہے البتہ اس کا پہلے سے متعین کرنا ضروری ہے ۔
صورت مسئولہ میں آن لائن کپڑے کا کاروبار کرنے والے شخص کا مارکیٹ میں بڑے دوکانداروں کے کپڑے فروخت کر کے متعین اجرت مثلا 70 روپے لینا جائز ہے ،نیز اگر مالک کی جانب سے اجازت ہو کہ ایک سوٹ 500 روپے سے زائد مثلا 600 یا 700 پر بیچے تو ایسی صورت میں متعین اجرت کے علاوہ وہ اضافی رقم بھی اس شخص کی ہو گی تو شرعا یہ اضافی رقم لینا بھی جائز ہے۔
عن عمرو بن دينار، عن عطاء، عن ابن عباس: " أنه كان لا يرى بأسا أن يعطي الرجل الرجل الثوب، فيقول: بعه بكذا وكذا، فما ازددت فلك "(مصنف ابن أبي شيبة،باب في الرجل يدفع إلى الرجل الثوب،ج5،ص48)
إذا اشترطت الأجرة في الوكالة وأوفاها الوكيل فيستحقها وإن لم تشترط ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة فيكون متبرعا وليس له المطالبة بالأجرة۔(شرح المجلةلسليم رستم باز،الكتاب الحادي العشرفي الوكالة،الباب الثالث في الاحكام الوكالة،المادة:1468،ص:789)
إذا أخذ الوكيل الأجرة لإقامة الوكالة فإنه غير ممنوع شرعا، إذ الوكالة عقد جائز لا يجب على الوكيل إقامتها فيجوز أخذ الأجرة فيها۔(فتح القدير،كتاب الوكالة،ج2،ص7)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں