بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
گاؤں شہزادہ کوٹ میں نمازِ جمعہ
سوال
گاؤں شہزادہ کوٹ کی آبادی (مرد وزن، چھوٹے بڑے)تین ہزار ہیں، گاؤں میں اٹھارہ دکانیں ہیں جس کی نوعیت اس طرح ہے کہ اس میں نودکانیں مین سڑک کے کنارے پر واقع ہیں، دو دکان سڑک کے شمالی کنارے پرواقع ہیں، جن میں ایک دکان گیس کا ہے اور دوسرےمیں ضرورت کے مطابق دوائی ملتی ہےاور سات دکانیں جنوبی کنارے پر واقع ہے، ان میں سے چار دکانوں میں آٹا، گھی، چینی،چاول، دال،لوبیا،سبزی اور مختلف قسم کی پھل وغیرہ کی ضروریات پوری ہوجاتی ہیں، ایک میڈیکل سٹور بھی زیرِتعمیر ہے،بقایا نو دکانیں گاؤں میں متفرق طورپر موجود ہےجس میں سے ایک دکان آٹا چکی مشین کا ہے۔دو عد پرائمری سکول ،ایک پٹرول پمپ اور ایک ہسپتال بھی ہیں(جس میں فی الحال ڈاکٹراور دوائی موجودنہیں)، 14 عدد مساجد اور ایک دینی مدرسہ ہے۔گاؤں ہذا میں 18سال سے نمازِ جمعہ بھی جاری ہے ۔ کیا مذکورہ بالا شواہد کے پیشِ نظر گاؤں شہزاد ہ کوٹ میں اقامتِ جمعہ درست ہے یا نہیں؟دلائل کے ساتھ رہنمائی کریں۔
جواب
جمعہ کی صحتِ ادائیگی کے لئے دوسری شرائط کے علاوہ ایک شرط مصر ہے یا وہ بڑا گاؤں جس میں شہر کی طرح سہولتیں پائی جاتی ہوں۔مصر کی تعریف میں فقہاے کرام کی آرا مختلف چلی آرہی ہیں، ہر فقیہ نے اپنے زمانہ کے حالات اور عرف کو دیکھ کر مصر کی تعریف کی ہے۔ موجودہ دور میں جس علاقہ کی آبادی دو ڈھائی ہزار افراد پر مشتمل ہو اور اس میں ضروریاتِ زندگی میسر ہوں تو وہ بڑے گاؤں کی تعریف میں داخل ہوگا اور وہاں جمعہ پڑھنا جائز ہوگا۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگرحسب سوال گاؤں "شہزادہ کوٹ"کی آبادی تین ہزارہو اور دکانوں میں اہم ضروریاتِ زندگی میسر ہوں تو اس گاؤں میں نماز جمعہ کا انعقاد صحیح ہے ۔
أما المصر الجامع فشرط وجوب الجمعة وشرط صحة أدائها عند أصحابنا حتى لا تجب الجمعة إلا على أهل المصر ومن كان ساكنا في توابعه وكذا لا يصح أداء الجمعة إلا في المصر وتوابعه فلا تجب على أهل القرى التي ليست من توابع المصر ولا يصح أداء الجمعة فيها۔(بدائع الصنائع، كتاب الصلاة، فصل بيان شرائط الجمعة، ج:2، ص:188)
لا تصح الجمعة إلا في مصر جامع أو في مصلى المصر ولا تجوز في القرى " لقوله عليه الصلاة والسلام " لا جمعة ولا تشريق ولا فطر ولا أضحى إلا في مصر جامع " والمصر الجامع كل موضع له أمير وقاض ينفذ الأحكام ويقيم الحدود۔ (الهداية،كتاب الصلاة ،باب صلاة الجمعة،ج:1، ص:177)
تقع فرضا فی القصبات والقری الکبیرۃ التی فیھا اسواق۔(ردالمحتار علی الدرالمختار ،کتاب الصلوۃ ،باب الجمعۃ ج:3 ص:6)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں