بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
نماز کے بعض مشہورفضائل
سوال
نماز میں تکبیر اولی پڑھنے پر دنیا و مافیہا سے زیادہ اجر ملتا ہے، ثناء پڑھنے پر ایک نفلی حج کا ثواب ملتا ہے، تعوذ پڑھنے پرجسم کے ہر بال کے برابر نیکی ملتی ہے، تسمیہ پڑھنے پر 74 ہزار نیکیاں ملیں گی اور عذاب کےانیس فر شتے اس سے دور ہو جائیں گے، سورہ فاتحہ پڑھنے پر اور اس کے ساتھ سورت ملانے پر چار آسمانی کتابوں کو ختم کرنے کا اجر ملے گا، ہر آیات کو ٹھہر ٹھہر کر پڑے گا تو اللہ تعالی جواب دے گا، رکوع میں جانے پر تکبیر کہے گا تو آسمان اور زمین نیکیوں سے بھر جائے گا، رکوع میں تسبیح پڑھنے پر اپنے بدن کے برابر سونا صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا، تحمید اور اس کے بعد (حمدا کثیرا طیبا مبارکا فیہ) پڑھنے پر رحمت کی بارش ہوگی، پھر سجدے میں تکبیر پڑھنے سے زمین اور آسمان نیکیوں سے بھر جائے گا، سجدے میں تسبیح پڑھنے پر اللہ کے عرش اور کرسی کے وزن کے برابر ثواب ملتا ہے ، جلسے میں اللہ کی رحمت کی بارش ہوتی ہے، دونوں قعدوں میں دو نبیوں کا اجر ملتا ہے ایوب اور حضرت یعقوب علیہما السلام والا اجر، سیدھی طرف سلام پھیرتا ہے، تو جنت کے آٹھوں دروازے کھل جاتے ہیں، الٹی طرف سلام پھیرتا ہے تو جہنم کے سات دروازے اس کے لیے بند ہو جاتے ہیں ، نماز میں سلام پھیر کر ایک مرتبہ اللہ اکبر اور تین مرتبہ استغفار کہتا ہے تو نماز میں جو غلطی کوتاہی ہوتی ہے، وہ معاف کر دی جاتی ہے اور نماز قبول کرلی جاتی ہے ،یہ ساری چیزیں خشوع و خضوع سے نماز پڑھنے پر ملتی ہیں۔
کیا یہ ساری باتیں جو میں نے ایک شخص سے سنی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہیں؟
جواب
سوال میں ذکرکردہ فضائل میں سےصرف رکوع سےاٹھتےوقت جوحمدپڑھی جاتی ہےصحیح روایت میں مل گئی چنانچہ"حمداکثیراطیبامبارکافیه" کےبارےمیں صحیح روايت ہے کہ رفاعہ بن رافع الزرقی کہتےہیں کہ ہم ایک دن نبی ﷺ کے پیچھے نماز پڑھ رہےتھے ،جب آپ نےرکوع سے سر اٹھایا،توفرمایا:سمع اللہ لمن حمدہ ،پیچھےسےایک شخص نےکہا:"ربناولک الحمدحمداکثیراطیبامبارکافیه"جب آپ نےسلام پھیرا ،فرمایا:کہ متکلم کون ہے۔اس شخص نے عرض کیا:میں ہوں۔فرمایا:کہ میں نے تیس سےزیادہ فرشتے دیکھےجولکھنےکےلئےایک دوسرےسےبڑھ رہے تھے۔
اس کےعلاوہ باقی فضائل ہمیں نہیں مل سکے۔
عن رفاعة بن رافع الزرقي، قال: " كنا يوما نصلي وراء النبي صلى الله عليه وسلم، فلما رفع رأسه من الركعة قال: سمع الله لمن حمده "، قال رجل وراءه: ربنا ولك الحمد حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه، فلما انصرف، قال: «من المتكلم» قال: أنا، قال: «رأيت بضعة وثلاثين ملكا يبتدرونها أيهم يكتبها أول»۔(صحيح البخاري،باب فضل اللهم ربنالك الحمد،ج:1،ص:159)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں