بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

ٹیسٹنگ ایجنسی کے سافٹ وئیرز میں نمبرات کی تبدیلی


سوال

ہماری ایک کمپنی ہے جس میں ہم مختلف سافٹ وئیرز(Software) بناتے ہیں ۔ ہمارا ایک کسٹمر (Customer)  ہے ،جس کی ٹیسٹنگ ایجنسی ہے،  ہم نے ان کے لئے سافٹ وئیر بنائی ، ان کو فروخت کی ، مگر سافٹ ویئر چلانے کیلئےان کو  ہماری ضرورت  ہوتی ہے ۔ اب  ہمارا ان کے ساتھ معاہدہ ہے کہ آپ کا جو پروجیکٹ ہوگا، اس کا ٪10 کمپنی کا حصہ ہوگا۔سافٹ وئیر  چلانے کے اعتبار سے ہمارا کام آن لائن سسٹم دیکھنا، جو درخواست موصول  ہوجائے اس کو سسٹم میں محفوظ کرنا اور پھر جب  طلباء سے  پرچے  لیں، توان کے نتائج تیار کرنا  ۔ اب جب ہم نتائج تیار کرلیتے ہیں۔ تو نتائج میں  ادارہ اپنی طرف سےتبدیلی کرتا ہے۔ کچھ لوگوں کے مارکس(Marks) زیادہ کر تا ہے اور یہ معلوم نہیں کہ پیسے لے کر کرتا ہے، یا تعلقات کی بنیاد پر کرتا ہے،مگر یہ بات یقینی  ہے کہ وہ ادارہ نتائج  میں تبدیلی کرتا ئی اور ان نتائج کے بنیاد پر  سرکاری نوکریاں تقسیم ہوتی ہیں ۔ اب ہماری آپ سے درخواست یہ ہے کہ  ہم جو ٪10معاوضہ وصول کر رہے، وہ جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

            شریعت مطہرہ کی رو سے خدمات  کے عوض اجرت حاصل کرنا اجارہ کہلاتا ہے عقد اجارہ کی صحت کے لئے جو شرائط ہیں ان کی رعایت رکھنے کی صورت میں یہ عقد جائز ہے۔

             صورت مسؤلہ کہ مطابق اگرکمپنی   اپنا کام پوری  دیا نتداری کے ساتھ انجام دے  ، کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کرے۔ اس کے بعد کسی اورکی وجہ سےنتائج میں تبدیلی ہو جائے، تو اس کا وبال اس کمپنی  پر نہیں آتا، کمپنی جو معاوضہ وصول کرتی ہے وہ کمپنی کے لئے جائز ہے۔

 

وإن وردت الإجارة على العمل كالخياطة والصبغ، فلا يجب الأجر مالم يفرغ الأجير من العمل۔ (شرح المجلة لسليم رستم باز، كتاب الإجارة، باب ضمان الأجير، ج:9/ ص:94)


فتویٰ نمبر : 3110/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں