بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
عورت کا صلح نامہ میں مہر سے دستبردار ہونا
سوال
زید کی بیوی غیر شادی شدہ لڑکوں سے موبائل پر بات کرتی تھی اور لڑکوں کے ساتھ اپنی گندی ویڈیوز بھی شیئر کرتی تھی۔ زید کو جب پتہ چلا تو وہ اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا تھا لیکن زید کے بہنوئی نے لڑکی کی والدہ کو بلایا اور لڑکی کی رضامندی سے معافی نامہ لکھا جس میں زید کے بہنوئی نے ضمانت لی کہ لڑکی غلطی نہیں کرے گی۔ اور اگر اس نے غلطی دہرائیں تو وہ اپنے حق مہر کی حقدار نہیں ہوگی۔ معاہدے کے بعد زید نے اپنی بیوی کو معاف کر دیا۔ لیکن معافی مانگنے کے دو دن بعد لڑکی نے پھر ایک لڑکے کے ساتھ غیر شرعی تعلقات استوار کر لیے۔ اب زید کے بہنوئی نے لڑکی کے باپ سے بھی لکھوا لیا۔ اس کے والد نے اپنی رضامندی سے زید کو اجازت دے دی کہ ان کی بیٹی کا خون تمہارے لیے حلال ہے اور یہ بھی لکھا کہ وہ اپنی بیٹی کا مہر)جو زید کے بہنوئی کے پہلے معاہدے میں لکھا ہے( کبھی نہیں مانگیں گے اب زید نے لڑکی کو طلاق دے دی۔ برائے مہربانی رہنمائی کریں کیا لڑکی کو مہر لینے کا حق ہے؟
جواب
واضح رہے کہ مہر عورت کا حق ہوتا ہے،چنانچہ اگر وہ اپنا حق زبانی یا تحریری طور پر معاف کرے تو وہ معاف ہوجاتا ہے۔البتہ اگر وہ مہر کی معافی کو مستقبل کی کسی شرط پر معلق کرےتو مہر معاف نہیں ہوگا، اگرچہ شرط پائی جائے۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق چونکہ بیوی نے مہر کی معافی کو مستقبل کی شرط پر معلق کیا ہےاس لیے اس کا مہر معاف نہیں ہوگا، بعد میں وہ اس کا مطالبہ کرسکتی ہے۔تاہم چونکہ بیوی نے ایسی صورت میں شوہرسے مہر نہ لینے کا وعدہ کیا ہے اس لیے وعدہ کی پاسداری کرتے ہوئے اُسے مہر نہیں لینا چاہیے۔
للمرأة أن تهب مالها لزوجها من صداق دخل بها زوجها أو لم يدخل وليس لأحد من أوليائها أب ولا غيره الاعتراض عليها، كذا في شرح الطحاوي. (الفتاوى الهندية،كتاب النكاح، ج:1، ص:316)
لا يصح تعليق الإبراء عن الدين بشرط محض كقوله لمديونه إذ جاء غد أو إن مت بفتح التاء فأنت برئ من الدين أو إن مت من مرضك هذا أو إن مت من مرضي هذا فأنت في حل من مهري فهو باطل، لأنه مخاطرة وتعليق (إلا بشرط كائن) ليكون تنجيزا كقوله لمديونه إن كان لي عليك دين أبرأتك عنه صح. (الدرالمختارمع رد المحتار، فصل في مسائل متفرقة،ج:5، ص:707)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں