بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 28/10/2026 |
دارالافتاء
بھائیوں کے گھر رہائش پذیر بیوہ کا حقِ میراث، بیوہ کا حق میراث اور حق مہر
سوال
ایک شخص فوت ہوا جس نے دو شادیاں کی تھیں جن میں سے ایک بیوی اس کی زندگی میں ہی فوت ہو چکی تھی جس سے مرحوم کی دو بیٹیاں اور تین بیٹے بھی تھے البتہ دوسری بیوی سے مرحوم کی کوئی اولاد نہیں ۔ کیا مرحوم کی وہ بیوی جو مرحوم کی موت کے بعد اپنے بھائیوں کے ہاں رہتی ہے مرحوم کے مال میں سے میراث کی حقدار ہوگی یا نہیں؟ کیا مرحوم کے مال میں سے بیویوں کا مہر الگ اور ان کا میراث میں سے حصہ الگ الگ دیا جائے گا یا مہر میراث میں ہی شمار ہوگا؟
جواب
شرعی نقطہ نظر سے میت جو مال وجائیداد چھوڑجائے اس کے ساتھ چار حقوق متعلق ہوتے ہیں ، سب سے پہلے ترکہ سے تجھیز وتکفین اور دفن کا انتظام کرنا ضروری ہے ، اس کے بعد جو مال بچ جائے اس سے وہ قرضے ادا کیے جائیں گےجو میت کے ذمہ لازم تھے،قرضے میں بیوی کا حق مہر بھی داخل ہے اگر وہ زندگی میں ادا نہ کیا ہو ۔ اور قرض کی ادائیگی کے بعد اگر متوفی نے کوئی وصیت کی ہوتو بچ جانے والے مال کے ایک تہائی حصہ میں وصیت نافذ کی جائےگی ، اب اس کے بعد جو مال بچ جائے تو میت کے ورثا میں ضابطہ میراث کےتحت تقسیم کیا جائے گا۔
صورت مسئولہ میں میت کے مال میں سے تجہیز و تکفین کے بعد اگر مہر ادا نہ کیا ہو تو مہر الگ کر کے ادا کیا جائے گا۔ جو بیوی مرحوم کی زندگی ہی میں فوت ہو چکی ہے اگر اس کو مہر نہیں دیا تھا تو اس کا مہر اس کے ورثا کو دیا جائے گا ۔نیز اس مہر کی ادائیگی کی وجہ سے ان کا حصہ میراث متاثر نہ ہوگابلکہ وہ بیوی کا مستقل حق ہے جو میت کی وفات کے وقت زندہ بیوی کو بہر حال دیا جائے گا۔نیز میراث میں بیوہ کا حصہ ادا کرنا لازم ہے چاہےوہ شوہر کے گھر میں ہی رہائش پذیر ہو یا بھائیوں کے گھر رہائش اختیار کر چکی ہو ۔
تتعلق بتركة المیت حقوق اربعة مرتبة ، الاول یبدء بتکفینه وتجهيزه من غیر تبذیر ولا تقتیر ثم تقضی دیونه من جمیع ما بقی من ماله ثم تنفذ وصایاه من ثلث ما بقی بعد الدین ثم یقسم الباقی بین ورثته. (السراجی فی المیراث، ص:5)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 331
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 248
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 907
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 458
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 578
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 499
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 479
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 83
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 328
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1203
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 391
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں