بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 26/10/2026

دارالافتاء

 

تخم اور بیج میں قرض کالین دین


سوال

تخم کےلیےایک من گندم قرض لےکردوسرےموسم میں ایک ہی من گندم واپس کرنا شرعاکیساہے؟

جواب

             اُن اشیا کابطورقرض لیناجائزہےجن کامثل موجودہو،یعنی اگرایک آدمی کسی سے قرض کےطورپرکوئی چیزلےکراپنےاستعمال میں لائےاوربعدمیں اسی جنس سےاسی مقدارمیں واپس کرےتویہ جائزہے۔

            لہذا صورت مسئولہ کےمطابق تخم کےلیےایک من گندم قرض لےکردوسرےموسم میں ایک ہی من گندم واپس کرناشرعاجائزہے۔

 

القرض هوعقد مخصوص يرد على دفع مال مثلى لاخر ليرد مثله وصح القرض في مثلي لا في غيره فيصح استقراض الدراهم والدنانير وكذا كل ما يكال أو يوزن أو يعد متقاربا فصح استقراض جوز وبيض۔(تنويرالأبصارمع الدرالمختار،كتاب البيوع،باب المرابحة والتولية،ج:7،ص:388)


فتویٰ نمبر : 3094/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں