بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/09/2026 |
دارالافتاء
مضاربت میں غالب گمان سے نفع تقسیم کرنا
سوال
زید کا اپنا کاروبار ہےاور بکر اسے کچھ رقم بطور مضاربت اپنے کاروبار میں لگانے کے لیے دیتا ہے کہ اس سے حاصل شدہ منافع ان کے درمیان برابر تقسیم ہوں گے۔چونکہ زید کاکاروبار بڑاہے اس وجہ سے نفع کی تقسیم غالب گمان کے اعتبار سے کرتاہے ،تو کیا غالب گمان پر نفع کی تقسیم کرنا صحیح ہے یا نہیں ؟اور اگر زید بطور احسان مقرر کردہ فیصد سے زیادہ نفع دینا چاہتا ہو تو اس کا کیا حکم ہو گا ؟
جواب
واضح رہے کہ اگر ایک شخص کا سرمایہ اور دوسرے کی محنت ہوتو شرعًا ایسا معاملہ "مضاربت" کہلاتا ہے، مضاربت میں نفع کی تقسیم حاصل شدہ نفع کے فیصد کے اعتبار سے طے کیا جانا ضروری ہوتا ہےاور نفع کی تقسیم میں اصل حکم یہی ہے کہ حاصل شدہ حقیقی منافع کا حساب لگا کر تقسیم کی جائے اور محض غالب گمان پر اکتفاء نہ کیا جائے ۔ تاہم بطور احسان کسی ایک کا دوسرے کو اپنی طرف مقررہ منافع سےزیادہ نفع دینا جائز ہے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگر بکر نے زید کو بطور مضاربت پیسےاپنے کاروبار میں لگانے کے لیے دیے ہوں اس طور پر کہ اس سے حاصل شدہ نفع آپس میں برابر تقسیم کیا جائے گا تو ایسی صورت میں ابتدا سے ہی زید کو اپنی رقم اور بکر کی دی ہوئی رقم کا حساب لگاناضروری ہے پھر اگر مثلاً پچاس فیصد رقم اس میں مضارب(زید ) کی ہو اور باقی پچاس فیصد رقم بکر(رب المال )نے مضاربت كے ليے دی ہو تو مضارب کی رقم کے بقدر حاصل شدہ نفع اسی مضارب کا ہو گا اور زید کی رقم سے حاصل شدہ نفع آپس میں طے شدہ شرح فیصدسے تقسیم ہوگالہذا پہلےمضارب (زید )اپنی رقم کے بقدر منافع الگ کر کےباقی ماندہ منافع کو تقسیم کرے اور نفع کی تقسیم میں حکم یہ ہے کہ حاصل شدہ حقیقی منافع کا حساب لگا کر تقسیم کیا جائے،محض غالب گمان کے ساتھ تقسیم کرنا صحیح نہیں، تاہم اگربکر(مضارب) حساب لگانے کے بعد احتیاطاً بطورِ احسان اپنی طرف سے کچھ رقم بڑھا کر دینا چاہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔
"(وأما) القسم الذي للمضارب أن يعمله إذا قيل له: اعمل برأيك وإن لم ينص عليه، فالمضاربة والشركة والخلط، فله أن يدفع مال المضاربة مضاربة إلى غيره، وأن يشارك غيره في مال المضاربة شركة عنان، وأن يخلط مال المضاربة بمال نفسه، إذا قال له رب المال: اعمل برأيك وليس له أن يعمل شيئا من ذلك، إذا لم يقل له ذلك."(بدائع الصنائع،فصل في بيان حكم المضاربة،ج:6،ص:95)
(وكون رأس المال عينا لا دينا) كما بسطه في الدرر (وكونه مسلما إلى المضارب) ليمكنه التصرف (بخلاف الشركة) ؛ لأن العمل فيهما من الجانبين (وكون الربح بينهما شائعا) فلو عين قدرا فسدت (وكون نصيب كل منهما معلوما) عند العقد۔(الدر المختار علىصدر رد المحتار،كتاب المضاربة،ج:5،ص:648)
الهبة عقد مشروع لقوله عليه الصلاة والسلام: "تهادوا تحابوا" وعلى ذلك انعقد الإجماع "وتصح بالإيجاب والقبول والقبض" أما الإيجاب والقبول فلأنه عقد، والعقد ينعقد بالإيجاب، والقبول، والقبض لا بد منه لثبوت الملك.(الهداية۔ كتاب الهبة،حكمها وكيفية انعقادها۔ج:3،ص:222)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 318
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 238
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 864
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 440
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 558
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 480
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 466
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 76
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 173
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 393
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 7
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 41
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 317
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1169
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 33
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 378
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں