بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

لے پالک بیٹے کو گھر ہبہ کرنا


سوال

ایک شخص ہے اس کی اولاد نہیں ہے اور اس نے ایک لڑکا گودلیا تھا اور اپنی زندگی میں   سب لوگوں کو گواہ بناکر کہا تھاکہ میرا یہ گھر اس  بیٹے کا ہےاب  اس گھر کی تقسیم کیسے ہوگی؟

جواب

            واضح رہے کہ لے پالک بیٹا   محض لے پالک ہونے کی بنا پر میراث کا مستحق نہیں بنتا ،تا ہم اگرگود لینے والے   نے اپنی زندگی میں اس لے پالک بیٹے   کو کوئی چیز دی ہو اور اس کو  قبضہ بھی دیا ہو تو وہ اس کا مالک ہوگا ،لہذا اس کو میراث میں شمار نہیں کیا جائے گا۔

           صورت مسؤلہ میں اگر اس شخص نے اپنی زندگی میں  اپنا گھر  لے پالک کو دیا ہو اور لے پالک نے اس پر قبضہ بھی  کیا ہو تو وہی  اس گھر کا مالک ہے،لہذا   اس گھر کو میراث میں شمار نہیں کیا جائے گا،تاہم  اگر لے پالک نے  اس پر قبضہ نہ کیا ہو تو اس صورت میں لے پالک بیٹا  اس گھر کا مالک نہیں ہوگا    بلکہ اس کو ورثا کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔

 

ورکنهاهو الايجاب والقبول۔۔۔وتتم الهبة بالقبض الکامل (الدر المختار ،کتاب الهبة ،ج:8 ،ص:490)


فتویٰ نمبر : 5117/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں