بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

عملیات میں جنات سے جادو توڑوانا


سوال

عاملین کے ساتھ جنات اور موکل ہوتے ہیں ،ان سے جادو توڑنے کا کام لیا جاتا ہےکیا اس طرح کا عمل کرنا درست ہے؟

جواب

             واضح رہے کہ جنات و شیاطین کو تابع بنا کر دوسروں کو ضرر پہنچانے کے  لیے استعمال  کرنا جائز نہیں ہے البتہ جنات وشیاطین کے  شر سے تحفظ کے لیے  یا جادو کےعلاج کے لیے جائز عملیات کرنے کی اجازت ہے۔

             لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق  اگر  جنات سے جادو  توڑنے کا کام لیا جاتا ہواور ان کے موثر حقیقی ہونے کا عقیدہ  نہ ہو تو یہ عمل کرنا درست  ہے۔

 

السحر حق عندنا وجوده وتصوره وأثره. وفي ذخيرة الناظر تعلمه فرض لرد ساحر أهل الحرب، وحرام ليفرق به بين المرأة وزوجها، وجائز ليوفق بينهما۔( ردالمحتار:مطلب في التنجيم والرمل،ج:1،ص:134)

قال الشيخ ابومنصور الماتريدي:القول بأن السحر كفر على الإطلاق خطأ،بل يجب المبحث عنه،فإن كان في ذلك رد ما لزمه في شرط الإيمان فهو كفر،وإلا فلا،فلوفعل مافيه هلاك إنسان أومرضه أوتفريقه بينه وبين امرأته،وهوغير منكر لشئ من شرائط الإيمان،لايكفر(شرح فقه أكبر:السحر والعين حق،ص:178)

الضَّرُورَاتُ تُبِيحُ الْمَحْظُورَاتِ،وَمِنْ ثَمَّ جَازَ أَكْلُ الْمَيْتَةِ عِنْدَ الْمَخْمَصَةِ، وَإِسَاغَةُ اللُّقْمَةِ بِالْخَمْرِ، وَالتَّلَفُّظُ بِكَلِمَةِ الْكُفْرِ لِلْإِكْرَاهِ۔۔۔۔۔(الأشباه والنظائر:القاعدة الخامسة،الضرر يزال،ج:1،ص:251)


فتویٰ نمبر : 5095/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں