بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 11/08/2026

دارالافتاء

 

بوفہ سسٹم کا شرعی حکم


سوال

 آج کل اکثر ہوٹلوں میں بوفہ سٹم کا رواج چلا ہے، یعنی فی کس کے حساب سے ایک وقت کے کھانے کی قیمت مقرر ہوتی ہے۔ ہوٹل میں ہر قسم کے کھانوں کے برتن پڑے ہوتے ہیں جو جس قسم کا کھانا جتنی مقدار میں کھانا چاہے کھا سکتے ہیں  سب سے ایک ہی مقدار میں قیمت وصول کی جاتی ہے لہذا اس  کا شرعی حکم کیا ہے ؟

جواب

             اس میں کوئی شک نہیں کہ مبیع کی جہالت  بیع کو فاسد کر دیتی ہے لیکن چونکہ اس کی اصل علت اسباب نزاع کو رفع کرنا ہے، اس لیے فقہاے کرام نے تصریح کی ہے کہ جو جہالت باہمی جھگڑے کا باعث نہ ہو اس سے بیع فاسد نہیں ہوتی۔

            بوفہ سٹم میں بھی مبیع کی جہالت اس نوعیت کی ہوتی ہے کہ عرف میں یہ جہالت جھگڑے اور نزاع کا ذریعہ نہیں بنتی ، اس لیے  یہ بیع درست ہے اس میں کسی فساد کا شبہ نہیں ۔

 

ومنها: أن يكون المبيع معلوماً ،وثمنه معلوما علمايمنع من المنازعة ، فإن كان أحدهما مجهولاً جهالة مفضية إلى المنازعة فسدالبيع ،وإن كان مجهولا جهالة لاتفضي إلى المنازعة لايفسد.(بدائع الصنائع،کتاب البیوع، فصل فی شرائط الصحة،ج6،ص592)


فتویٰ نمبر : 3077/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں