بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
خرید وفروخت میں نفع کا معیار
سوال
میں میڈیسن کا کاروبار کرتا ہوں،بعض دوائی اپنی اصل قیمت سے گئی گنا بڑھ کر مارکیٹ میں فروخت ہوتی ہے،مثلا:ایک دوائی مجھے 200 میں ملتی ہے،میں مارکیٹ میں 2500 میں فروخت کرتا ہوں مارکیٹ والے گاہک کو 3000 میں فروخت کرتے ہیں تو کیا میرے لیے یہ نفع کمانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
شریعت نے نفع کے لیے کوئی خاص حد متعین نہیں کی ہے،لیکن تجار کو حکم دیا ہےکہ وہ معروضی حالات کی مناسبت سے اشیا کی ایسی قیمتیں متعین کیا کریں جن میں نہ خریداروں پر ناقابل تحمل بوجھ پڑےاور نہ ہی خود ان کو نقصان پہنچے۔کسی کی مجبوری سے غلط فائدہ نہ اٹھائیں اور ظلم زیادتی کی تجارت سے گریزکریں۔لہذااگر تاجر جھوٹ اور دھوکہ دہی سےبچتے ہوئےگاہک کی رضامندی سے کسی بھی قیمت پر معاملہ کرےتو اس کی گنجائش ہےیعنی نفسِ کمائی حلال ہے،تاہم اس قدر نفع لینے کو فقہاء نے نا پسندیدہ اور خلاف مروت کہا ہے جو غبن فاحش کے زمرے میں آتاہویعنی مارکیٹ میں کسی چیز کی جو زیادہ سے زیادہ قیمت چل رہی ہو اس سے بھی زیادہ نفع لیا جائے۔
صورت مسئولہ کےمطابق اگر میڈیسن کی قیمتیں حکومت کی جانب سے متعین ہوں تو اس متعین قیمت پر بیچنا جائز ہے،تاہم حکومت کو عوام کی معاشی حالت مد نظر رکھتے ہوئےاشیائے ضرورت کے لیے منصفانہ قیمتوں کا تعین کرنا چاہیے۔
الثمن المسمی ھو الثمن الذی یسمیہ ویعینہ العاقدان وقت البیع بالتراضی سواء کان مطابقا لقیمتہ الحقیقیۃ أو ناقصا عنھا أو زائدا علیھا۔(شرح المجلۃ رستم،ج:1،ص:73،المادۃ:103)۔
والفاصل بين القليل والكثير إن كانت زيادة تدخل تحت تقويم المقومين فهي قليلة، وما لا تدخل تحت تقويمهم فهي كثيرة؛ لأن ما يدخل تحت تقويم المقومين، لا يتحقق كونه زيادة وما لا يدخل كانت زيادته متحققة۔(بدائع الصنائع،فصل فی بیان حکم التوکیل،ج:7،ص:446)
قوله (والزيادة فيه) أي صحت الزيادة في الثمن (والحط منه) أي من الثمن، ويلتحقان بأصل العقد عندنا۔۔۔ ولنا أنهما بالحط والزيادة يغيران العقد من وصف مشروع إلى وصف مشروع، وهو كونه رابحا أو خاسرا أو عدلا، ولهما ولاية الرفع فأولى أن يكون لهما ولاية التغيير۔(البحر الرائق،باب المرابحۃ والتولیۃ،فصل فی بیان التصرف فی المبیع والثمن،ج:6،ص:198)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں