بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 21/10/2026 |
دارالافتاء
مالِ حرام سے خلاصی کی صورت
سوال
ایک شخص نے اپنی ذاتی گھر کی تعمیر میں تقریباً دس لاکھ روپے خرچ کئے تھے اور یہ رقم حرام کی کمائی تھی(بحثیت سرکاری ملازم یہ پیسے بدعنوانی کرکے حکومت سے قبضے میں لئے تھے)۔ اب وہ چاہتا ہے کہ اپنی اس حرام کی کمائی کا ازالہ کرے۔ سرکاری خزانہ میں اگر یہ رقم جمع کرنا چاہے تو سرکار اس پر مزید کیس بھی ڈال دیں گےجو اس نے نہیں کئے ہے اور لوگ اس کی نیکی کو بدنیتی میں تبدیل کردیں گے۔ رہنمائی کیجئے کہ اب وہ اس حرام کمائی کا ازالہ کیسے کرے؟ اس کے علاوہ چند سال قبل اس نےحرام کی کمائی سے اپنی بیوی کے لئے ایک تولہ سونے کی بالیاں بنوائی تھی، اب اگران پیسوں کو بھی لوٹانا چاہے تو آج کل کی حساب سے قیمت لگائے گا یا اسی سال (2005) کاحساب لگائے گا؟
جواب
شریعتِ مطہرہ کی رو سے حرام مال کو اصل مالک کی طرف لوٹانا ضروری ہے لیکن اگر اصل مالک معلوم نہ ہو تو پھر اس مال کو بلا نیتِ ثواب فقرا اورمساکین پرصدقہ کرنا ضروری ہے ۔
صورت مسؤلہ میں(1) اگر حرام رقم سے گھر وغیرہ کی تعمیر کی ہو تو توبہ کرکے جتنا حرام پیسہ اس میں استعمال کیا ہے حساب لگا کر اتنی ہی رقم اصل مالک کو لوٹا دے،لیکن اگر اصل مالک معلوم نہ ہو تو خلاصی کی صورت یہ ہو سکتی ہے کہ گزشتہ گناہ پر پشیماں اور نادم ہو کر استغفار کرے اور اس حرام مال کو بغیر نیتِ ثواب کے فقرا اور مساکین پرصدقہ کرے ۔
اسی طرح(2)حرام کی کمائی سے بیوی کے لیےایک تولہ سونے کی بالیاں بنوائی ہے اس میں بھی (2005) کا حساب لگائے جتنا حرام پیسہ اس میں استعمال کیا ہے حساب لگا کر اتنی ہی رقم اصل مالک کو لوٹا دے،ورنہ بغیر نیتِ ثواب کے فقرا اور مساکین پرصدقہ کرے ۔
والسبيل في المعاصي ردها وذلك هاهنا برد المأخوذ إن تمكن من رده بأن عرف صاحبه وبالتصدق به إن لم يعرفه ليصل إليه نفع ماله إن كان لا يصل إليه عين ماله۔(الفتاوى الهندية، كتاب الكراهية ، ج:5، ص:349)
لأن سبيل الكسب الخبيث التصدق إذا تعذر الرد على صاحبه۔(ردالمحتار على الدر المختار، كتاب الحظر والإباحة ، فصل فی البیع، ج:9، ص:553)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 892
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1192
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں