بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
کفائت بالمال میں مملوکہ ترکہ کا اعتبار
سوال
ایک شادی شدہ شخص نے لڑکی کی اولیا کی اجازت کے بغیر ایک لڑکی سےدو گواہوں کے موجودگی میں نکاح کیا، وہ دونوں بیویوں کا نفقہ ایک ساتھ ادا نہیں کر سکتا، البتہ اس کے پاس وراثت میں ملی ہوئی زمین ہے جسے فروخت کر کے نفقہ ادا کر سکتا ہے،اب کیا ایک بیوی کے نفقہ پر قادر ہونے سے دوسری بیوی سے نکاح درست ہے؟کتنی مالیت ہونی چاہیے جو کفائت کے لئے معتبر ہو؟
جواب
"کفو" کا معنی ہے: ہم سر، ہم پلہ، برابر، یعنی مردنسب، دین داری، شرافت، پیشے اور مال داری میں عورت کے ہم پلہ یا اس سے بڑھ کر ہو، اگرمرد نسب، مال،دِینداری ،شرافت اورپیشے میں عورت کے ہم پلہ یا اس سے بہتر ہو تویہ دونوں ایک دوسرے کے "کفو" قرار پائیں گے، ان کاباہمی رضامندی کے ساتھ نکاح درست ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر مرد کے پاس سوائےوراثت میں ملی ہوئی زمین کے نقد پیسے نہیں، البتہ زمین کی اتنی مالیت ہےکہ جسے فروخت کر کے وہ لڑکی کے مہر معجل کی ادائیگی اور اس کا نان ونفقہ اٹھاسکتا ہو، تو شرعا ًاس سے کفائت کی شرط پوری ہوجائے گی، ایسی صورت میں اگر کفائت کی دیگر شرائط موجود ہو ں تو اس مرد کو عورت کا کفو شمار کیا جائے گا۔ اگر کوئی عورت ولی کی اجازت کے بغیر مہر مثل سے کم مہر پریا غیر کفو میں نکاح کرلے تو نفسِ نکاح تو درست ہے البتہ ایسی صورت میں اولیاء کواعتراض کا حق حاصل ہے یہاں تک کہ شوہر مہر مثل کی مقدار پوری کردے یا ولی بذریعہ قاضی اس نکاح کو فسخ کردے۔
الكفاءة تعتبر في أشياء (منها النسب)۔۔۔ (ومنها إسلام الآباء)۔۔۔ (ومنها الحرية)۔۔۔ (ومنها الكفاءة في المال)۔۔۔(ومنها الديانة)۔۔۔ (ومنها الحرفة)۔ (الفتاوى الهندية، كتاب النکاح، الباب الخامس في الأكفاء في النكاح، ج:1، ص:290)
أما في العجم فتعتبر ( حرية وإسلاما ) فمسلم بنفسه أو معتق غير كفء لمن أبوها مسلم أو حر أو معتق وأمها حرة الأصل ومن أبوه مسلم أو حر غير كفء لذات أبوين ( وأبوان فيهما كالآباء ) لتمام النسب بالجد۔( تنوير الأبصارمع الدرالمختار،كتاب النكاح، باب الكفاءة، ج:4، ص:211)
ومنها الكفاءة في المال وهو أن يكون مالكا للمهر والنفقة وهو المعتبر في ظاهر الرواية۔(الفتاوى الهندية،كتاب النكاح، الباب الخامس في الأكفاء، ج:1، ص:357)
ومالا) بأن يقدر على المعجل ونفقة شهر لو غير محترف، وإلا فإن كان يكتسب كل يوم كفايتها لو تطيق الجماع ۔( قوله بأن يقدر على المعجل إلخ ) أي على ما تعارفوا تعجيله من المهر ، وإن كان كله حالا فتح فلا تشترط القدرة على الكل ، ولا أن يساويها في الغنى في ظاهر الرواية وهو الصحيح زيلعي ، ولو صبيا فهو غني بغنى أبيه أو أمه أو جده كما يأتي وشمل ما لو كان عليه دين بقدر المهر ، فإنه كفء لأن له أن يقضي أي الدينين شاء كما في الولوالجية۔(رد المحتار على الدر المختار،كتاب النكاح، باب الكفاءة، ج:4، ص:214)
ولو تزوجت المرأة ونقصت من مهر مثلهافللولي الاعتراض عليها حتى يتم لها مهرها أو يفارقها۔(الفتاوى الهندية، كتاب النكاح، الباب الخامس في الأكفاء ج: 1، ص:359)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں