بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 27/10/2026 |
دارالافتاء
"تہ ماباندے خور ،مور،ترورئے،تہ پہ ماباندے طلاقہ ئے"کہنے سے طلاق کا حکم
سوال
کہ عنایت نے اپنی بیوی سے کہا کہ ''اگر آپ میری ماں کی خدمت نہیں کروگی اور میری ماں سے لڑائی جھگڑا کروگی تو''تہ ما باندے خور ،مور،ترورئے،تہ پہ ما باندے طلاقہ ئے''۔اس کے بعد لڑائی جھگڑا ہوگیا۔زوجہ کا بیان یہ ہے کہ شوہر نے مجھ سے یہ الفاظ دو دفعہ دہرائے ۔یعنی پہلی دفعہ کہا:''تہ ماباندے خور ،مور ترورئے،تہ پہ ما باندے طلاقہ ئے''۔پھر کہا کہ آنکھیں اٹھاؤ اور کہا:تہ ماباندے خور،مور ،،ترورئے،تہ ماباندے طلاقہ ئے"،اگر تونے میری والدہ سے لڑائی کی۔جب کہ شوہر کا بیان ہے کہ میں نے یہ الفاظ ا یک دفعہ بولے ہیں ،دودفعہ نہیں ۔ اس میں زوج اور زوجہ کے لیے کیا حکم ہے؟
نوٹ: نیز ہمارے ہاں عرف :تیرہ میں الفاظ("تہ ماباندے خور ،مور،ترورئے،تہ پہ ماباندے طلاقہ ئے")طلاق ہی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔نیز اس عورت کے تین بچے بھی ہیں ؟
جواب
مذکورہ بیان میں خاوند نے دو قسم کے الفاظ استعمال کئے ہیں (1)تہ ماباندے خور، مور،ترورئے۔(2)تہ پہ ما باندے طلاقہ ئے۔
پہلا جملہ"تہ ماباندے خور،مور،ترورئے")تو میری بہن ،ماں ،خالہ ہے (اس میں حروفِ تشبیہ نہ ہونے کی وجہ سے ظہار واقع نہیں ہوتا،البتہ اگر کسی علاقے کے عرف عام اور محاورہ میں بیوی کو ماں ،بہن،خالہ کہنا طلاق کے مترادف ہو اور وہاں لوگ بیوی کو یہ الفاظ طلاق دینے ہی کے لیے استعمال کرتے ہوں ۔ تو اس خاص عرف کے لحاظ سے یہ الفاظ طلاق بائن شمار ہوکر اس سے طلاق بائن واقع ہوگی،جب کہ''تہ پہ ماباندے طلاقہ ئے''طلاق کے وقوع میں صریحی ہیں ۔اس لیے دوسری طلاق بھی واقع ہوگی۔جہاں تک تعداد طلاق میں اختلاف کا مسئلہ ہےتو اگر عورت زیادہ طلاق کا دعوی کرے اور اس کے پاس گواہ موجود ہوں تو اس کے قول کا اعتبارہوگاورنہ شوہرکا قول مع الیمین معتبر ہوگا۔
لہذا صورت مسؤلہ میں ایک دفعہ مذکورہ الفاظ کہنےسےدو بائن طلاقیں واقع ہوئی ہیں ۔جس میں دوبارہ ازدواجی تعلق قائم کرنے کے لیے طرفین کی رضامندی سے تجدید نکاح ضروری ہے۔اگر عورت کے پاس اپنے اس دعوی پر شرعی گواہ (دو مرد یاایک مرد دو عورتیں)موجود ہوں کہ شوہر نےدو مرتبہ یہ جملےدہرائے ہیں اور وہ گواہ عورت کے دعوی کے مطابق گواہی دے دیں،تو تیسری طلاق بھی واقع شمارہوگی،لیکن اگر گواہ پیش نہ کر سکے،تو شوہر سے اس دعوی کی تردیدپر قسم لی جائےگی ،اگراس نے قسم اٹھالی تو فیصلہ شوہر کے حق میں ہو کرتیسری طلاق واقع نہ ہوگی۔
وإن نوى بأنت علي مثل أمي)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(برا، أو ظهارا، أو طلاقا صحت نيته)۔۔۔۔۔۔۔ لأنه كناية (وإلا) ينو شيئا، أو حذف الكاف (لغا) وتعين الأدنى أي البر، يعني الكرامة. ويكره قوله أنت أمي ويا ابنتي ويا أختي ونحوه۔(الدر المختار على صدر ردالمحتا ر،كتا ب الطلاق ،باب الظهار،ج:3،ص:470 )
ونصابها (لغيرها من الحقوق سواء كان) الحق (مالا أو غيره كنكاح وطلاق ووكالة ووصية واستهلال صبي) (أو رجل وامرأتان) ۔(الدر المختار على صدر رد المحتار،كتاب الشهادات،ج:11،ص:97،96)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 331
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 248
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 907
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 458
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 578
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 499
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 479
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 83
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 328
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1203
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 391
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں