بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

سالگرہ منانا


سوال

سالگرہ منانا کیسا ہے؟ نیز اس موقع پر جو کھانا پینا تیار کیا جاتا ہے ان کا کھانا کیسا ہے؟اور جو ہدیہ پیش کیا جاتا ہے اس کا لینا یا دینا کیسا ہے؟

جواب

           سالگرہ منانے کا شرعا کوئی ثبوت نہیں ہے،یہ موجودہ زمانے میں غیر مسلموں کی ایک رسم ہےجس میں عموماً طرح طرح کے غیر شرعی امور شامل ہوتے  ہیں،مثلاً مخصوص لباس پہننا،موم بتیاں لگا کر کیک کاٹنا،موسیقی،مرد وزن کی مخلوط محفلیں،تصویر کشی وغیرہ،یہ سب امور ناجائز ہیں لہذا مسلمانوں کو اس طرح کے فضول رسموں کا اہتمام کرنےاس پر پیسہ خرچ کرنے اور اس میں شریک ہونے سے احتراز کرنا چاہیے۔

 

عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من تشبه بقوم فهو منهم» سنن أبي داود،باب في لبس الشهرة،ج:4،ص:44)

وقال القارىء أي من شبه نفسه بالكفار مثلا من اللباس وغيره أو بالفساق أو الفجار أو بأهل التصوف والصلحاء الأبرار (فهو منهم) أي في الإثم والخير.(عون المعبود وحاشية ابن القيم،باب في لبس الشهرة،ج:11،ص:51)


فتویٰ نمبر : 5077/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں