بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

وطن اقامت بنانےکے لیے نیت کا حکم


سوال

 وطن اقامت  بنانے کے لیے پندرہ دن کی نیت کافی ہے یا پندرہ دن گزارنا بھی ضروری ہے؟

جواب

              واضح رہے کہ کسی جگہ کو مستقل طور پر وطن اقامت بنانے  کے لیے  پندرہ دن کی نیت   کے  ساتھ ایک مرتبہ  پندرہ دن گزارنا بھی ضروری ہے،لہذا اگر ایک آدمی کسی جگہ میں پندرہ دن کی نیت کرے اور پھر کم  دن گزارنے کے بعد وہاں سے چلا جائے تو  اس جگہ کودوبارہ  آنے سے وہ جگہ اس شخص کے لیے وطن اقامت نہیں ہوا۔

 

ولا يزال على حكم السفر حتى ينوی الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أوأ كثر۔(الهداية،كتاب الصلاة،باب صلاة المسافر،ج:1،ص:174)


فتویٰ نمبر : 9352/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں