بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

یکم محرم الحرام کو 113 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنا


سوال

مفتی صاحب بعض لوگ یکم محرم الحرام کوپوری"بسم اللہ الرحمن الرحیم" کاغذ پر( 113 )مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھتے ہے  تا کہ آدمی ہر قسم کے شر و مصائب سے محفوظ ہوجائے  حتی کہ  بعض لوگ اس عمل کو ضروری سمجھتے ہیں۔کیاروایات وغیرہ میں اس کا کوئی  ثبوت ہے؟

جواب

            محرم الحرام کی پہلی تا ریخ کو مذکورہ بالا عمل اور اس کی فضیلت کا تذکرہ ہمیں روایات میں نہیں ملا،البتہ بعض بزرگوں کے ملفوظات میں اس کا  ثبوت ملتا ہے،لہذا اس عمل کو روایات کی طرف منسوب کرنا جائز نہیں  ہاں اگر کوئی شخص اس کو لازم نہیں سمجھتا ہو  اور نہ اس کو سنت کا درجہ دیتا ہو، بلکہ بزرگوں کے مجربات کے طور پر علاجًا ایسا کر لے تو اس پر گناہ گار نہ ہوگا ۔

 

قَالَ الطِّيبِيُّ: وَفِيهِ أَنَّ مَنْ أَصَرَّ عَلَى أَمْرٍ مَنْدُوبٍ، وَجَعَلَهُ عَزْمًا، وَلَمْ يَعْمَلْ بِالرُّخْصَةِ فَقَدْ أَصَابَ مِنْهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْإِضْلَالِ فَكَيْفَ مَنْ أَصَرَّ عَلَى بِدْعَةٍ أَوْ مُنْكَرٍ۔(مرقاة المفاتيح،باب الدعاءفي التشهد،ج:2،ص:755)


فتویٰ نمبر : 5079/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں