بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 27/10/2026

دارالافتاء

 

سرکاری ملازمین کا کام نہ ہونے کی صورت میں تنخواہ لینا


سوال

 بسا اوقات سرکاری ملازمین کا کام نہیں ہوتا،ان اوقات کا حکومت سے تنخواہ لینے کا کیا حکم ہے؟

جواب

          سرکاری ملازمین اجیر خاص کے حکم میں ہوتے ہیں اور اجیر خاص اس وقت اجرت کا مستحق ہوتا ہے جب وہ مدت اجارہ میں اپنے آپ کو مستاجر کے حوالہ کرے ،اگر چہ مستاجر کا کوئی کام نہ ہو ۔

           لہذا اگر سرکاری ملازمین ڈیوٹی کا وقت اپنے دفتر میں گزارتے ہوں اور اپنی ذمہ داریوں کو خوب نبھاتے ہوں تو جو اجرت سرکار نے مقرر کی ہے اس کے مستحق ہوں گے۔

 

(الخاص)۔۔۔۔۔۔(وهو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص ، ويستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل)۔(الدر المختارعلى صدرردالمحتار:كتاب الإجارة،باب ضمان الأجير:ج:9،ص:94)


فتویٰ نمبر : 3076/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں