بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 12/08/2026 |
دارالافتاء
شوہر کا بیوی پر پابندی کے لیے شرائط عائد کرنا
سوال
کیا شوہر بیوی پر مندرجہ ذیل شرائط کی پابندی لازم کر سکتا ہے : ١. لڑکی اپنا کوئی ذاتی موبائل فون استعمال نہیں کرے گی۔ ٢. سرکاری نوکر صرف باہر کے کام کرے گا اور گھر کے اندر صرف شوہر کی موجودگی میں آئے گا ۔ ٣. اگر شوہر سے کوئی شکایت ہو تو شوہر کے ساتھ اس کا ذکر کرنے کے باوجود اگر حل نہ نکلے تو دوسرے رشتے داروں کوبتانے کے بجائے شوہر کے والدین سے رجوع کرے گی۔ ٤.گھر سے باہر جانا اگر اشد ضروری ہو تو مکمل شرعی پردے کے ساتھ جائے گی۔ ٥. اپنے اور شوہر کے نامحرم رشتہ داروں سے مکمل شرعی پردہ کرے گی۔ ٦.فضول خرچی اور لاپروائی کے معاملے میں، اگر اسے اللہ تعالی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے دائرے میں کوئی بات کہی جائے تو نافرمانی نہیں کرے گی ۔ ٧. شوہر اس کے جملہ شرعی حقوق ادا کرتے ہوئے اگر دوسری شادی کرے تو اسے کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔
جواب
شریعت مطہرہ نے عورت پر خاوند کی اطاعت کو ضروری قرار دیا ہے جیسا کہ حدیث میں ہے نبی اکرم ﷺا نے ارشاد فرمایا کہ اگر میں اللہ رب العزت کے علاوہ کسی کیلئے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو بیوی کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ ایک حدیث میں ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا اگر کوئی عورت پانچ نمازوں کو ادا کرے اور اپنی عزت کی حفاظت کرے اور خاوند کی اطاعت کرے وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے ۔ اس حدیث سے معلوم ہو ا کہ خاوند کی اطاعت بیوی کے لیے جنت میں داخلے کا باعث ہے البتہ خلافِ شرع امور میں شوہر کی اطاعت ضروری نہیں ہے، بلکہ شوہر اگر بیوی کو کسی معصیت کا حکم کرے، تو بیوی کے لیے اس کی بات ماننا جائز نہیں ہے۔
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شرائط جیسے موبائل نہ رکھنے کی شرط، گھر میں شوہر کی عدم موجودگی میں نوکر کے داخل نہ ہونے کی شرط، شوہر سے متعلق کسی شکایت کو عام لوگوں پر ظاہر نہ کرنے کی شرط،باہر نکلتے وقت مکمل شرعی پردہ کرنے کی شرط، غیر محرموں سے بات نہ کرنے کی شرط، فضول خرچی اور لاپرواہی کرنے کی صورت میں بیوی کو شریعت کی روشنی میں نصیحت کرنے کی شرط اور شوہر کے شرعی حقوق ادا کرتے ہوئے دوسری شادی کرنے کی شرط یہ تمام شرائط شریعت کے مطابق ہیں ، ان میں سے کوئی شرط شریعت سے متصادم نہیں۔ نیزمرد و عورت دونوں کو خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عفو و درگزر کے ساتھ زندگی بسر کرنی چاہیے۔ مرد کو چاہیے کہ بیوی کے حقوق کو ادا کرے اور بیوی کے ساتھ نرمی و شفقت والا معاملہ کرے اسی طرح بیوی کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ خاوند کی اطاعت کرے۔
عن أبی هريرة، عن النبی صلی الله عليه وسلم قال: لو کنت آمرا أحدا أن یسجد لأحد لأمرت المرأة أن تسجد لزوجها (جامع الترمذي، أبواب الرضاع والطلاق، باب ما جاء في حق الزوج علی المرأة، ج:1، ص:219)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ النِّسَاءِ خَيْرٌ؟ قَالَ: الَّتِي تَسُرُّهُ إِذَا نَظَرَ، وَتُطِيعُهُ إِذَا أَمَرَ، وَلَا تُخَالِفُهُ فِي نَفْسِهَا وَمَالِهَا بِمَا يَكْرَهُ. (سنن النسائي: 3231)
وعن علي رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: لا طاعة في معصية إنما الطاعة في المعروف. (مشکاة المصابیح، کتاب الإمارة والقضا، الفصل الاول، ج:2، ص:335)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں