بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

باپ سے باتیں نہ کرنے کی قسم اورتوڑنےپرکفارہ


سوال

ایک شخص نے یہ قسم کھائی ہے کہ آج کے بعد میں باپ سے بات نہیں کروں گا،لیکن اب وہ نادم وپشیمان ہےاور باپ سے باتیں شروع کرنا چاہتا ہے،باتیں شروع کرنےسے قسم کا کفارہ لازم آئے گایانہیں؟

جواب

            واضح رہے کہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق  اگر کوئی شخص کسی معصیت پر قسم کھائے تو اس کا توڑنا واجب ہے ،تاہم توڑنے پر کفارہ لازم ہوگا۔لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص کےلیے باپ سے باتیں نہ کرنے کی قسم توڑنا لازم ہے ،البتہ قسم توڑنے کے بعد اس کا کفارہ ادا کرنا ضروری ہے۔

 

ومن حلف على معصية كعدم الكلام مع أبويه أو قتل فلان اليوم وجب الحنث والتكفير۔ (تنويرالأبصارعلی ردالمحتار،کتاب الأيمان،ج:5،ص:506)


فتویٰ نمبر : 9220/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں