بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

عورت کا بغیر محرم کے قریبی مدرسہ جانا


سوال

عورت کے لیے بغیر محرم آدھا گھنٹہ کی مسافت پر درس وتدریس کےلیے اکیلےیادوسری لڑکیوں کے ساتھ پیدل یا سواری پرجانا جائزہےیانہیں؟

جواب

            عورتوں کےلیے محرم کے بغیر شرعی مسافت (یعنی 78 کلومیٹر کےفاصلہ)پر جانا جائز نہیں،تاہم اس سے کم مسافت(جو شرعی مسافت نہیں بنتا ہو)والی جگہ کو بغیر محرم کےجاسکتی ہےبشرطیکہ پردہ کا اہتمام کرے ۔

           صورت مسئولہ میں مذکورہ مسافت جب شرعی مسافت (78 کلومیٹر) سے کم ہے تو مذکورہ عورت کےلیے پردہ اور دوسرے شرعی اقدار کی حفاظت کے ساتھ بغیر محرم  کے درس وتدریس کےلیے  جانا جائز ہے۔

 

لأن المحرم يشترط للسفر وما دون ثلاثة أيام ليس بسفر فلا يشترط فيه المحرم كما لا يشترط للخروج من محلة إلى محلة۔ (بدائع الصنائع،كتاب الحج،فصل في شرائط فرضيته،ج:3،ص:56)


فتویٰ نمبر : 5064/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں