بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

نسوار استعمال کرنے کا حکم


سوال

نسوار کا استعمال مباح ہے  یا مکروہ ۔برائے مہربانی شرعی رہنمائی فرمائیں؟

جواب

           نسوار تمباکو سے بنتا ہے جو ایک مباح چیز ہے،اس لیے نسوار کا استعمال شرعا جائز اور مباح ہے،البتہ جہاں کہیں مباح چیز کے استعمال سے لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہو تو اس کا استعمال مکروہ ہوتا ہے ۔نسوار اگر آداب مجلس کی رعایت رکھتے ہوئے احتیاط سے استعمال کیا جائے اور صفائی کا اہتمام رکھا جائے تو مکروہ نہیں،لیکن صفائی کا اہتمام نہ کرنے کی صورت میں لوگوں کو اذیت پہنچتی ہےاس لیے اس صورت میں اس کا استعمال مکروہ ہوگا۔

 

( وأكل نحو ثوم ) أي كبصل ونحوه مما له رائحة كريهة۔۔۔۔۔ قلت علة النهي أذى الملائكة وأذى المسلمين۔(ردالمحتارعلی الدرالمختار،کتاب الصلوۃ،باب مایفسدالصلوۃ ومایکرہ فیھا،ج:2،ص:435)


فتویٰ نمبر : 5063/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں