بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

مستحق بہن،بھائی کوزکوۃ دینا


سوال

اگر بہن،بھائی محتاج ہوں اور زکوۃ کے مستحق ہوں تو ان کو زکوۃ دی جاسکتی ہے یانہیں؟

جواب

             واضح رہےکہ زکوۃ اورصدقات واجبہ فقراء کا حق ہے لہذا اگر بہن بھائی محتاج اور مستحق زکوۃ ہوں تو شرعا ان کو مالک بناکرزکوۃ  وغیرہ دینا جائز ہے۔قرآن وحدیث کی روشنی میں اجنبی مستحقین کی بجائےرشتہ داروں کے ساتھ مالی تعاون کرنا زیادہ بہتر ہے،کیونکہ اس سے صلہ رحمی کو تقویت ملے گی اور شریعت اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے،تاہم اگر کہیں اجانب کا احتیاج زیادہ ہو تو پھر اقارب کی جگہ اجانب سے ترجیحی سلوک کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

 

وقيد بالولاد لجوازه لبقية الأقارب كالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء بل هم أولى لأنه صلةوصدقة۔ (ردالمحتارعلی الدرالمختار،کتاب الزکوۃ،باب المصرف،ج:3،ص:293)


فتویٰ نمبر : 9213/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں