بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 26/08/2026

دارالافتاء

 

زلزلہ زدگان کےلیے جمع کیا گیا چندہ سیلاب زدگان کےلیے استعمال کرنا


سوال

ہمارے ہاں کچھ عرصہ پہلے افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لیے چندہ اکٹھا کیا گیا تھا اب صورتحال یہ ہے کہ پاکستان میں سخت سیلاب آیا  ہواہے  اور جو تنظیم افغانستان امداد پہنچا رہی تھی اس کو حکومت پاکستان نے منع کیا ہے اور کہا کہ اب افغانستان کے بجائےساری امدادی کارروائیاں پاکستان میں کرو تو اب کیا یہ چندہ جو افغانستان کے زلزل زدگان کےلیے کیا گیا تھا اس کو پاکستان میں سیلاب زدگان کےلیےاستعمال  کر سکتے ہیں؟

جواب

            واضح رہے کہ  لوگوں سے جس مقصد کےلیے  چندہ  وصول کیا جائے اس کو اسی مقصد میں استعمال کرنا چاہیے،اس میں تغیر وتبدیل سے اجتناب کرنا چاہیے،تاہم ایسی تغیر  وتبدیل جو اصولاً  چندہ دہندہ کی  منشا کے خلاف نہ ہو جائز ہے۔

              لہذا صورت مسئولہ میں افغانستان کے زلزلہ زدگان کےلیے اکٹھا کیا گیا چندہ اگر کسی عذر کی وجہ سے ان تک پہنچانا ممکن نہ ہو تو  اس کو پاکستان میں سیلاب زدگان کےلیے استعمال  کرنے کی گنجائش  معلوم ہوتی ہے  کیونکہ چندہ دینے والوں کا مقصد مصیبت زدہ لوگوں  کی مدد کرنا ہے جو دونوں صورتوں  میں  پورا ہوتا ہے۔

 

الخامسة: شرط أن يتصدق بفاضل الغلة على من يسأل في مسجد كذا، فللقيم التصدق على سائل غير ذلك المسجد أو خارج المسجد، أو على من لا يسأل.(رد المحتار على الدر المختار،كتاب الوقف،مطلب في استبدال الوقف وشروطه،ج:4،ص:387)


فتویٰ نمبر : 5125/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں