بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
ایک،دو ،تین کہنے سے طلاق کا وقوع
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک دن میری اور میری بیوی کے درمیان لڑائی ہوئی اس دوران بیوی نے غصہ کی حالت میں مجھ سے طلاق کا مطالبہ کیاتو میں نےبھی غصے سے کہا "میں نے طلاق دے دی" اور ساتھ اپنی بیو ی کو تھپڑ مارتے ہوئے"ایک دو تین کہا"لیکن دوبارہ طلاق کا لفظ زبان پر نہیں لایا۔اب پوچھنا یہ ہے کہ میری بیوی کو کتنی طلاقیں ہوئی ہیں؟
جواب
واضح رہے کہ’’ ایک ،دو ،تین ‘‘اعداد ہیں جو اپنے اصل معنی کے اعتبار سےگنتی کے لیے وضع ہیں ان سے کسی بھی چیز کی گنتی مراد لی جاسکتی ہے۔عام طور پر عددکا معدود ذکر کیا جاتا ہے،لیکن کبھی ایسا بھی ہوتاکہ قرینہ ومقام کی وجہ سےمحض عدد ذکر کرنے پراکتفا کیا جاتا ہےاور معدود کومخاطب سمجھ جاتا ہے۔یہی وجہ ہےکہ اگر مذاکرہ طلاق ہویا میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہواور مذکورہ عدد کا تلفظ کیا جائےتو اس سے طلاق مراد لی جاتی ہے،چنانچہ بعض علاقوں کے عرف میں ’’ایک،دو،تین‘‘کے الفاظ جب بیوی سے بولے جائیں تو ا س سے طلاق ہی مراد لی جاتی ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگرمذکورہ شخص نےطلاق دینے کے بعد ایک،دو،تین کہا ہواوراس علاقے کے عرف میں ’’ایک،دو،تین‘‘بیوی کو طلاق کی نیت سے استعمال کیے جاتےہوں یا شوہر نےان الفاظ میں طلاق کی نیت کی ہوتو اس سے بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوچکی ہے اور بیوی طلاق مغلظہ کے ساتھ شوہر پر حرام ہوچکی ہے۔
رجل قال لامرأتہ’’ترایکی وتراسہ‘‘او قال’’تویکی توسہ‘‘قال ابو القاسم الصفار:لا یقع شیئ،قال صرد الشہید:یقع اذا نوی،قال وبی یفتی۔قال القاضی وینبغی ان یکون الجواب علی التفصیل:ان کان ذالک فی حال مذاکرۃ الطلاق أو فی حال الغضب یقع الطلاق،وان لم یکن لا یقع الا بالنیۃکماقال بالعربیۃ أنت واحدۃ.(خلاصۃ الفتاویٰ،کتاب الطلاق،الفصل الثانی فی الکنایات،ج:2،ص:98)۔
امرأۃ طلبت الطلاق من زوجھا فقال لھا دادم یکی ودو وسہ یقع الثلاث بدون النیۃ۔(خلاصۃ الفتاویٰ،کتاب الطلاق،الفصل الثانی فی الکنایات،ج:2،ص:98)۔
ولوقال:أنت بثلاث وقعت ثلاث ان نوی۔ولو قال لم أنو،لا یصدق إذا کان فی حال مذاکرۃ الطلاق والا صدق ومثلہ بالفارسیۃ(تو بسہ) علی ما ھو المختار للفتوی۔(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الطلاق،الباب الثانی،الفصل الاول،ج:1،ص:424)۔
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں