بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 27/10/2026 |
دارالافتاء
دینی یا غیر دینی کتب کو PDFکی شکل دے کرمصنف کی اجازت کے بغیر شئیرکرنا
سوال
اگر ایک شخص کوئی کتاب خرید لے،تو مصنف یا ناشر کی اجازت کے بغیر اس کتاب کو اسکین کرکے pdfشکل بنا کر افادہ عام کے لیے بغیر تجارت یا مالی منافع کے دوسرے لوگوں کو دے سکتا ہے؟ یاسوشل میڈیا وغیرہ پر شیئر کرسکتا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ شریعت مطہرہ کی رو سے جب کسی چیز کا حق ایک شخص کے ساتھ متعلق ہوجاتا ہے تو اس میں تصرف کرنا صرف اسی کے لیے جائز ہوا کرتا ہے اس کی اجازت کے بغیر دوسرے شخص کو اس میں تصرف کا حق حاصل نہیں ہوتا ہے اسی طرح بعض چیزیں ایسی بھی ہیں جو اپنے اصل کے اعتبار سے مباح ہوتی ہیں لیکن ان کے ارتکاب سے اگر دوسرے شخص کی حق تلفی اور ضرر کا امکان ہو تو ان کی اباحت ختم ہوجاتی ہے۔چنانچہ اکثر کتابوں پر لکھے ہوئے یہ جملے"جملہ حقوق محفوظ ہیں"یا"جمیع الحقوق محفوظۃ"یا"All Rights Reserved"اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ ان کتابوں کی طباعت یا اس کے متعلق دیگر تصرفات مثلا اس کو PDFکی شکل دے کر سوشل میڈیا پر شئیر کرناصرف اس ناشر اور مصنف کا حق ہے۔تاہم اگر مصنف نے افادہ عام کی خاطراجازت دی ہو تو اس کا PDFبنانے کی گنجائش ہے۔
لہٰذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر مصنف یا ادارے کی طرف سے کتاب خریدنے والے کوPDF شکل میں کتاب شیئر کرنے کی اجازت نہ ہو تو اس کے لیے اپنی طرف سے شیئر کرناجائز نہیں ہے۔
كل يتصرف في ملكه كيف شاء لكن إذا تعلق حق الغير به يمنع المالك من تصرفه على وجه الاستقلال۔(شرح المجلة لمحمد خالدالأتاسي،الباب الثالث في بيان المسائل المتعلقة بالحيطان والجيران،المادة:1196،ج:4،ص:132)
وفي شرح السير الكبير للسرخسي: وكذا كل ما يكون المسلمون فيه سواء كالنزول في الرباطات، والجلوس في المساجد للصلاة، والنزول بمنى أو عرفات للحج، حتى لو ضرب فسطاطه في مكان كان ينزل فيه غيره فهو أحق، وليس للآخر أن يحوله۔(رد المختار على الدرالمختار،كتاب الصلوة،باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها،مطلب فيمن سبقت يده إلى مباح۔ج:2،ص:463)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 330
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 247
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 903
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 456
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 577
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 497
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 478
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 325
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1201
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 389
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں