بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
وکیل کا کفارہ کی رقم خود استعمال کرنا
سوال
میری چچی وفات پا گئی اور میرے کزن/ چچا کے بیٹے نے مجھے یہ بتایا کہ میری امی سے اپنی آخری ایام میں کئی نمازیں قضاء ہو چکی ہیں، تو اِس کا کفارہ ادا کرنا چاہتا ہوں تو کیا کروں اور ہر نماز کا کتنا فدیہ ادا کروں؟ تو میں نے کفارہ کی رقم اور اُس کے مستحقین کا جواب تلاش کیا اور اُسے جواب دکھایا اور سنایا، تو پھر اُس نے مجھے کہا کہ ٹھیک ہے میں قضاء نمازوں کی معلومات کر کے کفارہ کی قیمت آپ کو دے دوں گا، باقی مستحقین کو آپ ہم سے اچھا جانتے ہیں، آپ جہاں مناسب سمجھیں وہاں استعمال کریں۔ محترم جناب چونکہ میں خود مدرسے کا فاضل ہوں اور میں خود بھی مستحق زکوۃ ہوں، تو میرے لئے اِن پیسوں کا خود لینا کیسا ہے اگر میں اِن سے کتابیں یا دیگر ضروری اشیاء لے لو ں تو کیسا ہوگا؟
جواب
اگر وکیل کو اس شرط پر کفارہ کی رقم دی گئ ہو کہ اس کو مخصوص افرادیا مخصوص ادارے تک پہنچائے تو ایسی صورت میں کفارہ کی رقم ذاتی طور پر خرچ کرنے سے کفارہ ادا نہیں ہوگا،اس صورت میں وکیل اس کا ضامن ہو گا ،لیکن اگر موکل نےمطلقا اختیار دیاہوکہ جہاں تومناسب سمجھے،یہ کفارہ خرچ کرو تو اسں طرح اجازت کےبعد اگر وکیل خود مستحق ہو تو کفارہ کی رقم خود استعمال کر سکتا ہے۔
لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگرواقعی موکل نے وکیل کو یہ کہا ہو کہ آپ جہاں مناسب سمجھیں وہاں استعمال کریں تو اگروکیل مستحق زکوۃ ہے تو وہ خود بھی کفارہ کا مال استعمال کرسکتاہے۔
وللوكيل أن يدفع لولده الفقير،وزوجته لا لنفسه إلاإذا قال ربها ضعها حيث شئت۔(الدرالمختار على صدر ردالمحتار،كتاب الزكوة ج3ص189،188)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں